پنجاب میں 177ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھول دیا گیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہدایات جاری کر دیں

3  جون‬‮  2019

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی وزیر قانون و بلدیات محمد بشارت راجہ نے ملاقات کی،جس میں چاند رات اور عیدالفطر پر فول پروف سکیورٹی، صفائی کے انتظامات اور جھولوں کی سیفٹی کیلئے اقدامات پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چاند رات اورعید الفطر کے موقع پر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے فول پروف انتظامات یقینی بنائے جائیں اورپولیس امن عامہ کی صورتحال کو مزیدبہتر بنانے کیلئے محنت اور جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔

چاند رات اور عیدالفطر پرپولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے پوری طرح چوکس رہیں اور مارکیٹوں، بازاروں اور شاپنگ سنٹرز میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی جائے۔ سینئر پولیس حکام چاند رات اور عیدالفطر پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ میں موجود رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کے اجتماعات خصوصاً مساجد اور امام بارگاہوں کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنائی جائے اور وضع کردہ سکیورٹی پلان پر ہر صورت عملدرآمد ہونا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ نے عیدالفطر کے موقع پر شہروں میں صفائی کے بہترین انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صفائی کیلئے مرتب کئے جانے والے ایکشن پلان پر عملدرآمد نظر آنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور اچھی انتظامیہ وقت سے پہلے پیش بندی کرکے اقدامات کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہعید کے موقع پر صاف ستھرا ماحول شہریوں کی خوشیوں کو دوبالا کرے گا۔ متعلقہ اداروں کو شہروں کو صاف ستھرا بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ صفائی کے بہترین انتظامات سے شہریوں کو سہولت ملے گی۔شہریوں کو بھی ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے اپنی ذمہ داری کا احساس کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے شہروں کی صفائی کیلئے متعلقہ اداروں کو پوری طرح متحرک ہونا چاہیئے۔ پارکوں اور دیگر تفریحی مقامات پر لگے جھولوں کی سیفٹی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہماضی میں جھولے گرنے کے بعض ناخوشگوار واقعات پیش آئے۔

ایسے افسوسناک واقعات کی روک تھام کیلئے پیش بندی کی جائے اور متعلقہ محکمے اور انتظامیہ جھولوں کی سیفٹی پر خصوصی توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ جھولوں کی اجازت دینے سے پہلے وضع کردہ سیفٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنائے۔ 177ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز عوام کیلئے اوپن:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی ہدایت پر پنجاب میں 177ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز کو عوام کیلئے کھول دیا گیاہے۔محکمہ جنگلات،جنگلی حیات اورماہی پروری کے 41،محکمہ زراعت کے 17اورمحکمہ آبپاشی کے 90ریسٹ /گیسٹ ہاؤسزکو عوام کیلئے کھولا گیا ہے

جبکہ محکمہ تعمیرومواصلات کے 10،محکمہ بلدیات کے 15اورمحکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کے 4ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز بھی عوام کے لئے کھول دیئے گئے ہیں۔عوام کیلئے کھولے گئے ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز کی تفصیلات متعلقہ محکموں اورٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی ویب سائٹس پر موجود ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق صوبے کے ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز کو عوام کے لئے اوپن کیاگیا ہے۔عوام ویب سائٹس پر ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز کی تفصیلات دیکھ کربکنگ کراسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ

صوبے کے دیگرریسٹ/گیسٹ ہاؤسز کو بھی جلد عوا م کے لئے کھول دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے بعض ریسٹ/گیسٹ ہاؤسز پرقبضے و اگزار کرانے کیلئے فوری کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اورقبضے واگزار کراکررپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائی جائے۔ گندم خریداری مہم کی کامیابی پر کاشتکاروں سے اظہار تشکر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے گندم خریداری مہم کی کامیابی پر کاشتکاروں سے اظہار تشکرکیا ہے اور گندم خریداری کے ہدف کے حصول پر صوبائی وزیر خوراک، سیکرٹری خوراک اور فیلڈ سٹاف کی کارکردگی کی تعریف کی ہے۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جا نب سے گندم خریداری مہم کی پذیرائی پر صوبہ بھر میں 8لاکھ21ہزار کاشتکاروں کوشکریہ کے ایس ایم ایس بھیجے گئے۔وزیراعلیٰ کاکہناہے کہ میں پنجاب حکومت کی گندم خریداری مہم کی پذیرائی پر کاشتکاروں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور گندم خریداری مہم 2019ء کے دوران کسانوں کو پہلی باران کی محنت کاپورا معاوضہ ملا ہے۔ 32.5لاکھ ٹن گندم کے عوض106ارب روپے کی فوری ادائیگی کی گئی ہے اورسیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہوکر تمام کاشتکاروں کو بلا تخصیص باردانہ کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔انہوں نے کہاکہ گندم کے کاشتکاروں کے مفادات کا تحفظ کرکے انہیں ان کا حق دیا گیا

اورچھوٹے کاشتکار کے حقوق کے تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو گندم کی فصل کامقررکردہ معاوضہ ملااورگندم خریداری مراکز پر کاشتکاروں کو تمام ضروری سہولتیں فراہم کی گئیں۔کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کیلئے میں نے گندم خریداری مہم کی خود نگرانی کی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصا ف کی حکومت کسان دوست حکومت ہے اور کسانوں سے کئے گئے وعدے پورے کیے ہیں۔ آئندہ بھی کاشتکاروں کی فلاح اوران کے حقوق کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔ مسافرو ں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے اوورچارجنگ کے حوالے سے مسافرو ں کی شکایات کا سخت نوٹس لیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے مسافرو ں سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزمقررکردہ کرائے سے زائد وصول کرنیوالے ٹرانسپورٹرزکے خلاف بلاامتیاز کارروائی کریں۔انہوں نے کہاکہ عید پر اپنے شہر جانے والے مسافروں سے مقررکردہ کرایہ سے زائدوصول کرناکسی صورت قابل قبول نہیں اور اوورچارجنگ کے ذمہ داروں کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ ژوب روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے پر اظہار افسوس: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے قریب ژوب روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے اور حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ پنجاب حکومت جاں بحق افرد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اورہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…