آئی ایم ایف سے آنیوالے ڈاکٹر یعقوب پی پی ،(ن) کے ادوار میں کتنے سال تک گورنرسٹیٹ بینک رہے؟پی ٹی آئی حقائق سامنے لے آئی

9  مئی‬‮  2019

لاہور( این این آئی) ذرائع ابلاغ بارے وزیر یر اعظم کے معاون خصوصی افتخار درانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد یعقوب 1993میں آئی ایم ایف سے آئے اور پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں کے ادوار میں چھ سال تک گورنر رہے ،ڈاکٹر عشرت حسین 1991میں عالمی بنک سے آئے اور چھ سال تک

گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں میں مختلف عہدوں پر خدمات انجام دینے والے اعلی تعلیم یافتہ پاکستانیوں کوماضی میںا سٹیٹ بنک کا گورنر اور دیگر اداروں میں تعینات کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین کو باصلاحیت میڈیا ٹیم کی خدمات حاصل کرنے کی اشد ضرورت ہے جو تحقیق کرکے ان کو پاکستان کے مسائل پرمخلصانہ بریفنگ دے سکے۔افتخار درانی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد یعقوب 1993میں آئی ایم ایف سے آئے اور پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی حکومتوں کے ادوار میں چھ سال تک گورنر رہے جب کہ ڈاکٹر عشرت حسین1991میں عالمی بنک سے آئے اور چھ سال تک گورنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ شمشاد اختر ایشیائی ترقیاتی بنک سے آئیں اور تین سال تک خدمات انجام دیں جبکہ یاسین انور اور اشرف وتھرا نے بھی پاکستان سے باہر بین الاقوامی بنکوں میں کام کیا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…