قبائل محب وطن ہیں جنہوں نے ملک کی بقاء کے لئے اپنا سب کچھ چھوڑا،پاک فوج قبائل کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی، میجر جنرل عباسی نے بڑی یقین دہانی کرا دی

4  اپریل‬‮  2019

جنوبی وزیرستان (این این آئی) آئی جی ایف سی ساؤتھ میجر جنرل عباسی نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان میں امن کے بعد پاک فوج انتظامیہ کے ساتھ ملکر علاقہ کی تعمیر و ترقی میں بنیادی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ قبائل میں پائی جانیوالی محرمیوں کا خاتمہ ہو سکا قبائل محب وطن ہیں جنہوں نے ملک کی بقاء کے لئے اپنا سب کچھ چھوڑا پاک فوج قبائل کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی علاقہ کے تمام مسائل حل کئے جائیں گے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز 55بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کانیگرم میں منعقدہ جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا جرگہ میں کمانڈر 55 بریگیڈ بریگیڈئیر واجد صبغت اللہ اسسٹنٹ کمشنر لدھا فرقان اشرف،قبائلی صحافیوں سمیت قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ میجر جنرل کا کہنا تھا کہ قبائلی علاقوں کی ترقی و خوشحالی کے لئے تمام وسائل کو بروئے کا ر لایا جا رہا ہے قبائل نے بہت بڑی قربانیاں د ی ہیں جن کو پاک فوج انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے انہوں نے کہا کہ جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کے خلاف لڑی جانیوالی جنگ میں پاک فوج اور قبائلیوں نے نے قربانیاں دی ہیں جنکی قربانیوں کی بدولت آج یہاں پر پائیدار امن قائم ہو چکا ہے پاک فوج امن کو برقرار رکھنے کے لئے دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے قبائلی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے ترقیاتی کام شروع کئے ہوئے ہیں مکانوں کے نقصانات کے ازالہ کے لئے سروے پر کام جاری ہے اور چند دنوں میں چالیس کروڑ روپے کی خطیر رقم مکانات کے معاوضہ کی مد میں تقسیم کی جائیگی جبکہ ضلعی ہیڈ کوارٹر کا مسئلہ متفقہ اتفاق رائے سے حل کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ پاک فوج آبنوشی،بجلی اور سڑکوں کی بحالی کے منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے جرگہ کے دوران قبائلی عمائدین نے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ مکانات کے سروے کو یقینی بنایا جائے جبکہ ضلعی ہیڈکوارٹر کو محسود قبائل کی ملکیتی ایریا میں بنایا جائے

علاقہ شکتوئی کی پسماندگی کو دور کرنے کے لئے9 ڈیو میں شامل کیا جائے ایس آر ایس پی اور دیگر این جی اوز کے زیر اہتمام ترقیاتی منصوبوں کو علاقائی مشران اور یوتھ کی مشاورت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے عمائدین نے مطالبہ کیا کہ جنڈولہ گرڈ سے منسلک بجلی کے لئے اقدامات کئے جائیں اور محسود ایریا کو افغانستان سے لنک کیا جائے انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے لینڈز مائنز کی صفائی کا کام تیز کیا جائے اس موقع پر قبائلی رہنماء

ملک اے ڈی خان محسودنے کہا کہ صوبائی حکومت کے ترجمان اجمل وزیر جنوبی وزیرستان کے ایجنسی ہیڈ کوارٹر پر اثر انداز ہو رہے ہیں اور ایجنسی ہیڈ کوارٹر کومحسودایریا سے اپنے آبائی گاؤں شکئی منتقل کرنا چاہتے ہیں جو کہ محسود قبائل کے ساتھ زیادتی ہے اور محسود قبائل اس فیصلہ کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے اجمل وزیر کو ایسے اقدامات باز رکھا جائے تاکہ محسود اور وزیر قبائل کے درمیان تنازعات جنم نہ لے سکیں میجر جنرل نے قبائلی عمائدین کے مطالبات غور سے سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…