پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر کی دھماکہ خیز واپسی ، کون سی تصویر ٹوئٹر پرشیئر کر دی ؟

3  مارچ‬‮  2019

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار کرنے والے جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے واپسی کی تیاری شروع کردی۔مارٹن کوبلر نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں جلد ریٹائرمنٹ کی خبر دی جس کے باعث پاکستانی مداح مایوس ہوگئے۔چنچل مزاج جرمن سفیر نے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس میں انہیں حلوہ بناتے دیکھا گیااپنی تصویر پر مداحوں سے رائے لیتے ہوئے مارٹن کوبلر نے کہا کہ آپ کا کیا خیال ہے کہ

مجھے ریٹائرمنٹ کے بعد یہ کام شروع نہیں کرنا چاہیے، حلوہ بنانے میں میری مدد کریں۔جرمن سفیر کی ٹوئٹ کے بعد پاکستانی مداحوں نے مارٹن کوبلر کی ریٹائرمنٹ کی خبر کو مایوس کن قرار دیا ہے اور کہا کہ وہ انہیں پاکستان میں ہی دیکھنا چاہتے ہیں۔راحیل بھٹی نامی ٹوئٹر صارف نے مارٹن کوبلر کی ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو کہیں بھی جانے کی ضرورت نہیں، اب آپ پاکستانی ہیں۔محمد حسن نامی ٹوئٹر صارف نے کہا کہ سر پاکستانی قوم آپ کو ہمیشہ یاد رکھے گی، جب دنیا پاکستان کو دہشت گرد کہہ رہی تھی تو آپ نے دنیا کو پاکستان کا مثبت چہرہ دکھایا، سر ہم آپ کو بہت یاد رکھیں گے۔ملک جواد لکھتے ہیں، نہیں سر آپ واپس آکر پاکستان میں کاروبار کریں، انشاء اللہ پاکستان میں جلد اچھا وقت آرہا ہے۔عاصم اقبال نامی صارف نے مارٹن کوبلر کی ریٹائرمنٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا، یہ سن کر بہت افسوس ہوا، آپ پاکستان کے دوست ملک جرمنی کے حقیقی سفیر ہیں، آپ نے پاکستان کا سافٹ امیج دکھانے میں جتے رہے اور پاکستان کے 22 کروڑ عوام آپ سے ہمیشہ پیار کرتے رہیں گے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…