حکومت چوروں کی بارات اور اس کے دولہا وزیراعظم عمران خان ہیں دوسروں کو چور ڈاکو کہنے والوں کی اپنی باجی چور نکلیں، مریم اورنگزیب کے سنگین الزامات ، آپا ایسی نہیں !!فواد چوہدری بھی کھل کر سامنے آگئے

11  جنوری‬‮  2019

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومتی و ن لیگی ترجمان سوشل میڈیا پر آمنے سامنے آگئے، چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلیں اب عمران خان علیمہ باجی کی چوری پر جے آئی ٹی کب بنائیں گے؟حکومت ’چوروں کی بارات‘ ہے اور دولہا وزیراعظم عمران خان ہیں جب کہ چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلیں،مریم اورنگزیب ، زندگی میں خود کوئی ٹکے کی

بھلائی کا کام نہیں کیا تو شوکت خانم اور نمل جیسے اداروں کو متنازعہ نہ بنائیں، علیمہ آپا ملک کی وزیر اعظم نہیں رہیں اور تمام جائیداد انھوں نے خود ڈیکلئر کی ہے۔ آپ کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے، فواد چوہدری۔ تفصیلات کے مطابق علیمہ خانم کی بیرون ملک جائیدادوں کے انکشافات کے بعد حکومت اور ن لیگ میں ٹھن گئی ہے اور دونوں کے ترجمان سوشل میڈیا پر بھی آمنے سامنے آگئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلیں اب عمران خان علیمہ باجی کی چوری پر جے آئی ٹی کب بنائیں گے؟اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت ’چوروں کی بارات‘ ہے اور دولہا وزیراعظم عمران خان ہیں جب کہ چور چور ڈاکو ڈاکو کہنے والوں کی باجی چور نکلیں، علیمہ باجی وزیراعظم عمران خان کی بے نامی دار ہیں، کیا تھے وہ ذرائع جن سے اربوں کی غیر قانونی جائیداد خریدی گئیں؟ اب عوام کو جواب دیں۔انہوں نے کہا کہ علیمہ باجی کے ذرائع چندے، تعلیم کے پیسے اور جعلی پی ٹی آئی اکاؤنٹس ہیں، علیمہ باجی نے شوکت خانم، نمل یونیورسٹی اور پارٹی فنڈ سے بیرونِ ملک جائیداد خریدی۔(ن) لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ فواد چوہدری آئیں بائیں شائیں نہ کریں، علیمہ باجی کی چوری کا جواب دیں، عمران صاحب علیمہ باجی کی چوری پر جے آئی ٹی کب بنائیں گے؟

عمران صاحب علیمہ باجی کو این آر او کیوں دیا؟انہوں نے مزید کہا کہ جہاں چندے اور پارٹی فنڈ اکٹھے ہوتے ہیں وہیں علیمہ باجی کی غیرقانونی جائیداد نکلی، فواد چوہدری عوام کو بتائیں کہ مریم نواز پاکستان کی کتنی دفعہ وزیراعظم رہی ہیں؟ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی تین نسلوں اور تین دہائیوں کا جواب دیا ہے، اب علیمہ باجی کو بھی اپنی چوری کا حساب دینا ہوگا۔مریم اورنگزیب کا

کہنا تھا کہ جعلی حکومت، جعلی مینڈیٹ اور جعلی اکاؤنٹس سمیت علیمہ باجی کی چوری پر جعلی وزیراعظم کب خطاب کریں گے۔مریم اورنگزیب کے اس بیان پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری بھی سامنے آگئے ہیں اور انہوں نے ن لیگ کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ’جب زندگی

میں خود کوئی ٹکے کی بھلائی کا کام نہیں کیا تو شوکت خانم اور نمل جیسے اداروں کو متنازعہ نہ بنائیں وہ بھی اپنی مرحوم سیاست کو نئ زندگی دینے کیلئے، علیمہ آپا ملک کی وزیر اعظم نہیں رہیں اور تمام جائیداد انھوں نے خود ڈیکلئر کی ہے۔ آپ کی سیاست اب جھوٹی کہانیاں گھڑنے تک ہے‘۔فواد چوہدری کے اس بیان پر مریم اورنگزیب نے ری ٹویٹ کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ “کیا تھے وہ ذرائع “جس سے علیمہ باجی نے اربوں روپے کی پراپرٹی خریدی ! اصل میں علیمہ باجی عمران کی بے نامیدار ہیں۔ ذرائع کا سُراغ شوکت خانم کی fundraising اور نمل یونیورسٹی کے بورڈ ہیں –

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…