بدھ‬‮ ، 17 ستمبر‬‮ 2025 

مجھے خوشی ہوئی پہلی بار امریکہ بھی تحریک انصاف کا موقف تسلیم کرتا ہے کہ ۔۔۔! وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ کو’’معنی خیز پیغام‘‘ دیدیا

datetime 6  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے خوشی ہوئی کہ پہلی بار امریکہ بھی تحریک انصاف کا موقف تسلیم کرتا ہے کہ افغان مسئلے کا فوجی حل نہیں نکل سکتا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سمجھتا تھا کہ ڈو مور کے بجائے افغان مسئلے کے حل میں کردار ادا کرنا چاہیے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کے ساتھ ایسا برتاؤکیا گیا کہ ہمیں کسی کی جنگ لڑنے کے لیے امداد دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ یمن میں امن کے حوالے سے سعودی عرب اور ایران سے بات کی،یمن مسئلے کے حل کے لیے ایران نے بھی ہماری حمایت کی۔

عمران خان نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ اقلیتوں کے مقدس مقامات پر انہیں زیارت کیلئے آنے دینا چاہیے،ہم امید رکھتے ہیں کرتار پور پر بھارت بھی مثبت ردعمل دے گا۔انہوں نے کہا کہ معاشی ٹیم نے مشکل حالات میں اچھی پرفامنس دی،پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے مگر مخالفین پاکستان کے حالات خراب بتاتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ سوزوکی نے ساڑھے چار سو ملین ڈالر کی انویسٹمنٹ کا معاہدہ کیا ہے،ایگزن نے دو سو ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیاجبکہ فونٹن کی جانب سے پاکستان میں کار تیار کی جائے گی اور ٹیکنالوجی اسکول کھولے جائیں گے۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…