ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعوے سچ ثابت؟ انٹرپول کی معلومات پر حساس ادارے کا کریک ڈاؤن، بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروہ کا رکن گرفتار، شرمناک انکشافات

30  ‬‮نومبر‬‮  2018

تربیلا (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود کے دعوے سچ ثابت ہونے لگے، انٹرپول کی معلومات پر ایف آئی اے نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے والا ایک بین الاقوامی گروہ کا رکن گرفتار کر لیا، واضح رہے کہ ایف آئی اے نے تربیلا میں کارروائی کے دوران بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کے رکن کو گرفتار کرلیا،

ملزم بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا۔ ایف آئی اے کے مطابق تربیلا میں کارروائی کے دوران ملزم وقار احمد کے گھر پر چھاپا مار کراسے گرفتار کیا گیا، وقار احمد بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ کا رکن ہے جب کہ ملزم کے بارے میں معلومات انٹرپول اسپین نے دی تھیں۔ایف آئی اے نے کہا ہے کہ ملزم کے غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والے بین الاقوامی گروپ سے رابطے تھے، ملزم بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتا تھا، ملزم سے موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل آلات برآمد ہوئے جن میں غیر اخلاقی ویڈیوز موجود تھیں جب کہ ملزم کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔دوسری جانب ایف آئی اے نے کراچی کے علاقے میٹروول میں بھی کارروائی کے دوران اسی دھندے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔یاد رہے کہ قصور کی معصوم زینب کو عمران نامی مجرم نے زیادتی کے بعد قتل کر دیا تھا اور لاش کوڑے کے ڈھیر پر پھینک دی تھی ، اس موقع پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا تھا کہ یہ ایک بین الاقوامی گروہ ہے جو کہ معصوم بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیو بناتا ہے اور عمران اس گروہ کا ایک رکن ہے لیکن اس وقت معروف صحافی اس بات کو ثابت نہ کر سکے۔  شاہد مسعود کے دعوے سچ ثابت ہونے لگے، انٹرپول کی معلومات پر ایف آئی اے نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے بچیوں کی غیر اخلاقی ویڈیو بنانے والا ایک بین الاقوامی گروہ کا رکن گرفتار کر لیا

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…