معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کمرہ عدالت سے گرفتار !!

23  ‬‮نومبر‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اینکر و سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو پی ٹی وی کرپشن کیس میں کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سپیشل جج سنٹرل نے پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کی ۔ سابق ایم ڈی پی ٹی وی اور معروف اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود کی جانب سے درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی

جسے عدالت نے مسترد کر دیا ۔ عدالت کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس نے سابق ایم ڈی پی ٹی وی ڈاکٹر شاہد مسعود کو کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود پر الزام تھا کہ انہوں نے جعلی کمپنی کی ملی بھگت سے پاکستان میں کرکٹ میچز کی کوریج کا معاہدہ کیا تھا جس سے پی ٹی وی کو کروڑوں کا نقصان اُٹھانا پڑا۔ شاہد مسعود پربطورایم ڈی اورچیئرمین پی ٹی وی 3 کروڑ30 لاکھ روپے کی خوردبرد کا الزام ہے۔اس سے قبل خصوصی عدالت میں سپیشل جج سنٹرل نے اینکرشاہد مسعود کی ضمانت قبل ازگرفتاری خارج کردی تھی جس کے بعد وہ عدالت سے فرار ہوگئے تھے۔اینکرشاہد مسعود کی ضمانت قبل ازگرفتاری اسپیشل جج سینٹرل کامران بشارت مفتی نے خارج کی تھی۔ عدالت نے ڈاکٹر شاہد مسعود کی فوری گرفتار ی کا حکم دیاتھا ۔ ان کے فرار کے بعد ایف آئی اے کی ٹیم نے گرفتاری کے لیے ڈاکٹر شاہد مسعود کے گھر چھاپہ مارا لیکن ڈاکٹر شاہد مسعود فرار ہو گئےتھے ۔ایف آئی اے کے ایف سیون میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ میں اُن کی گاڑی میں صرف ڈرائیور موجود تھا۔ڈاکٹر شاہد مسعود ایف آئی اے کے ہاتھ نہ آسکے اور فرار ہو گئےتھے۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔ تاہم آج ہونے والی سماعت میں بھی ان کی درخواست ضمانت خارج کر دی گئی جس پر انہیں کمرہ عدالت سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…