تبدیلی کے دعوے کرنے والوں کا پول کھل گیا ،عثمان بزدار عوام کے سامنے ہیرو بننے کیلئے کیا کام کرنے لگے؟ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے،حیران کن انکشافات

7  ‬‮نومبر‬‮  2018

لاہور (وائس آف ایشیا)پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد ملک بھر میں تبدیلی لانے اور حقیقی طور پر ملکی حالات کو تبدیل کرنے کا دعویٰ کیا تھا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے تبدیلی کے دعوؤں کے پول کھلنا شروع ہو گئے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور کے میگا پراجیکٹس کا افتتاح کرنے لگے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے کی عوام کو بے وقوف بنایا اور سیالکوٹ میں شہباز شریف دور کے پاور پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ 8 میگا واٹ کا یہ پراجیکٹ سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کے دور میں مکمل کیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جس منصوبے کا افتتاح کرنے کے لیے ہیڈ مرالہ کا دورہ کیا وہ منصوبہ سابق حکومت نے ایشیائی ترقی بینک کے مالی تعاون سے چار ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا تھا۔شہباز شریف نے بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب 31 مارچ 2017ء کو اس منصوبے کے افتتاح کا پروگرام بھی بنا لیا۔ لیکن اپنی مصروفیات کے باعث شہباز شریف سیالکوٹ نہ جا سکے۔ 2013ء میں اس منصوبے کے لیے پنجاب حکومت کے ایشیائی ترقیاتی بینک اور چینی کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔ جبکہ مارچ 2014ء میں پنجاب ڈیویلپمنٹ کمپنی کی درخواست پر نیپرا نے بھی ہیڈ مرالہ ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے ٹیرف کی منظوری دے دی تھی۔عثمان بزدار نے وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے کے 80 روز بعد پہلی مرتبہ کوئی سرکاری دورہ کیا اور کسی سرکاری منصوبے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی لیکن یہ منصوبہ گذشتہ دور حکومت کا نکلا،وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے سیالکوٹ میں پسرور روڈ کی تعمیر کا اعلان کیا لیکن یہ اعلان بھی سابق وزیراعظم نواز شریف پہلے ہی کر چکے ہیں۔سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو عوام کے سامنے ہیرو بننے کے لیے جھوٹ کا سہارا نہیں لینا چاہئے۔

گذشتہ دور حکومت کا اپنے دور حکومت میں افتتاح کر دینا ان کے لیے باعث شرمندگی ہونا چاہئے۔ پی ٹی آئی حکومت کو چاہئے کہ اپنے منصوبے لگائے اور پھر ان کا افتتاح کرے نہ کہ پچھلی حکومت کے منصوبوں کا افتتاح کر کے داد سمیٹیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…