جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

لوٹ مار اور کرپشن کے پیسوں سے برطانیہ میں جائیدادیں بنانیوالے پاکستانیوں کی شامت آگئی، وزیراعظم کے لندن میں موجود معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبرنے وہاں پہنچتے ہی کیا کام کر دیا؟بڑی خبر آگئی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب امور شہزاد اکبر نے برطانیہ کے وزیر داخلہ ساجد جاوید اور دیگر حکام سے ملاقات کی جس کے دوران منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اقدامات اور غیر قانونی طور پر بنائے گئے اثاثوں کی بازیابی سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق معاون خصوصی شہزاد اکبر اور برطانوی وزیر داخلہ

ساجد جاوید کی ملاقات میں باہمی قانونی امداد، ملزموں کی حوالگی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق معاہدے پر بات چیت کی گئی۔علاوہ ازیں ملاقات کے دوران منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اقدامات اور غیر قانونی طور پر بنائے گئے اثاثوں کی بازیابی سے متعلق امور بھی زیربحث آئے۔شہزاد اکبر نے بین الاقوامی انصاف اور منظم جرائم ڈویڑن سے متعلق برطانیہ کی ڈپٹی چیف کراؤن پراسیکیوٹر ڈیبی پرائس سے بھی ملاقات کی جس میں برطانیہ کو بھیجی گئی ملزموں کی حوالگی سے متعلق درخواستوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے انسداد کرپشن سے متعلق امور کے سربراہ اور برطانوی رکن پارلیمنٹ جان پین روز سے بھی ملاقات، جس میں کرپشن ختم کرنے سے متعلق امور میں خامیاں دور کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔شہزاد اکبر نے فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کا بھی دورہ کیا جہاں وہ پاکستان اور افغانستان سے متعلق برطانیہ کے خصوصی مندوب گیریتھ بیلے سے بھی ملے۔ ڈیبی پرائس سے بھی ملاقات کی جس میں برطانیہ کو بھیجی گئی ملزموں کی حوالگی سے متعلق درخواستوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نے انسداد کرپشن سے متعلق امور کے سربراہ اور برطانوی رکن پارلیمنٹ جان پین روز سے بھی ملاقات، جس میں کرپشن ختم کرنے سے متعلق امور میں خامیاں دور کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔شہزاد اکبر نے فارن اینڈ کامن ویلتھ آفس کا بھی دورہ کیا جہاں وہ پاکستان اور افغانستان سے متعلق برطانیہ کے خصوصی مندوب گیریتھ بیلے سے بھی ملے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…