عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دامادکیپٹن (ر) محمد صفدر کو بڑی خوشخبری سنادی،نیب کو احکامات جاری

23  اکتوبر‬‮  2018

لاہور (ا ین این آئی)عدالت نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے دامادکیپٹن (ر) محمد صفدر کو بڑی خوشخبری سنادی،نیب کو احکامات جاری، لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر) محمد صفدر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب ) کو گرفتار کرنے سے روک دیا ۔ گزشتہ روز جسٹس علی باقر علی نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی ۔کیپٹن (ر) محمد صفدر کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ نیب کے پی کے نے

طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے جس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کس کیس میں طلب کیا گیا ہے،خدشہ ہے کہ نیب گرفتار کر لے گا لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا حکم دیتے ہوئے گرفتاری سے روکا جائے ۔ دوران سماعت محمد صفدر کے وکیل نے بتایا کہ نیب کی جانب سے دو نوٹس بھیجے گئے لیکن دونوں بروقت موصول نہ ہوسکے، ۔محمد صفدر کی طبیعت ناساز ہے جس کی تفصیلات درخواست کے ساتھ لف ہیں۔عدالت سے استدعا ہے کہ 20دن کی حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔تاہم عدالت نے 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو کیپٹن (ر) صفدر کی کو گرفتار کرنے سے روک دیا ۔دریں اثناء سپریم کورٹ میں نوازشریف، مریم اور صفدر کی سزا معطلی کے خلاف نیب کی اپیل بدھ کو سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔قومی احتساب بیورو(نیب) نے گزشتہ روز نوازشریف،مریم اور محمد صفدر کی سزا معطلی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا 19 ستمبر کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔نیب کی جانب سے دائر اپیل میں کہا گیا کہ ہائیکورٹ نے مقدمہ کے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا، ہائیکورٹ نیاپیل کے ساتھ سزا معطلی کی درخواستیں سننے کاحکم دیا تھا، ہائیکورٹ نے اپنے ہی حکم نامے کے برخلاف درخواستوں کی سماعت کی۔نیب کی اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ میں نیب کی اپیل (آج) بدھ کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے اور چیف جسٹس پاکستان نے اس حوالے سے بینچ بھی تشکیل دے دیا ہے۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کرے گا اور اس کے متعلقہ فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور

داماد محمد صفدر کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل پر 19 ستمبر کو فیصلہ سناتے ہوئے تینوں کی سزا معطل کرکے رہائی کا حکم دیا تھا۔اسلام آباد کی احتساب عدالت نے 6 جولائی کو ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کو 11، مریم کو 8 اور کیپٹن (ر) محمد صفدرکو ایک سال کی سزا سنائی تھی۔نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 13 جولائی کو لندن سے واپسی پر گرفتار کرکے اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا۔



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…