بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

ضمنی انتخابات میں پی ٹی آ ئی کے ساتھ عوام نے کیا سلوک کیا؟ حکمران جماعت کی شکست کی وجہ کیا چیز بنی؟ معروف عرب اخبار دی نیشنل نے پی ٹی آئی حکومت کو خبردار کر تے ہوئے کیا مشورہ دیدیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں 25جولائی 2018کو منعقد ہونے والے عام انتخابات کے بعد پہلے ضمنی انتخابات پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کیلئے ایک مشکل مرحلہ ثابت ہوئے،وزیراعظم عمران خان کی جانب سے چھوڑی جانے والی قومی اسمبلی کی چار نشستوں میں سے تحریک انصاف دو نشستیں ہی بچا پائی،ان دو میں سے ایک نشست مسلم لیگ(نواز) اور ایک متحدہ مجلس عمل لے اڑی۔

پیر کو دبئی کے معروف اخبار دی نیشنل کی جانب سے ضمنی انتخابات کے حوالے سے جاری کئے جانے والے تجزیے میں کہا گیا ہے کہ انتخابی نتائج حکمران جماعت کیلئے اچھا پیغام نہیں لائے،انتخابات میں عوام کی جا نب سے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ حکمران جماعت نے ابتدائی دو ماہ میں ہی ایسے اقدامات کئے جن سے عوام ناخوش ہیں،حزب اختلاف کی جماعتوں نے بھی ضمنی انتخابات میں اپنی کامیابی کوتحریک انصاف کی حکومت کی ناکامی قرار دیا ہے۔پاکستان مسلم لیگ نواز کیلئے بڑی کامیابی یہ تھی کہ انہوں نے عمران خان کی چھوڑی ہوئی نشست پر کامیابی حاصل کی اس کے علاوہ اٹک کی ایک نشست جو کہ تحریک انصاف کی جانب سے چھوڑی گئی تھی وہ بھی مسلم لیگ نواز اپنے نام کرنے میں کامیاب رہی۔عمران خان نے ایک نشست بنوں کے ایک حلقہ سے خالی کی تھی جو کہ ضمنی انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے نام رہی اس حوالے سے بھی عمران خان کیلئے ضمنی انتخابات کے حوالے سے کوئی اچھا پیغام موصول نہیں ہوا۔مسلم لیگ (ن)کے دو بڑے امیدواروں خواجہ سعد رفیق اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے انتخابی نتائج کے جاری ہونے کے پہلے مرحلے میں ہی مبینہ دھاندلی کا ذکر بھی کیا گیا تاہم یہ دونوں امیدوار اپنی اپنی نشستیں جیتنے میں کامیاب رہے،تحریک انصاف کو انتخابی کے نتائج کے بعد یقیناً عوام کا اعتماد جیتنے کیلئے اپنی پالیسیوں کو مزید بہتر بنانا ہو گا۔(اح+ض ا)

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…