زینب قتل کیس کے مجرم کی سزا پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ! چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے بڑا حکم جاری کر دیا

6  اکتوبر‬‮  2018

لاہور ( این این آئی) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے زینب قتل کیس کے مجرم کی سزا پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی سماعت کے دوران قصور میں زیادتی کے بعد بیدردی سے قتل کی جانے والی 6 سالہ بچی زینب کا تذکرہ بھی سامنے آیا۔چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے استفسار کیا کہ کیا زینب کے قاتل کی سزا پر عملدرآمد ہوگیا؟۔سرکاری وکیل نے بتایا کہ مجرم کی جانب سے رحم کی اپیل دائر کی گئی ہے۔

چیف جسٹس نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے مجرم کی سزا پر عملدرآمد سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔یاد رہے کہ رواں سال جنوری میں 6 سالہ زینب کو اغواء کیا گیا اور پھر ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد اسے قتل کردیا گیا تھا، قتل میں ملوث عمران علی کو 3ہفتے بعد گرفتار کرلیا گیا تھا، جسے انسدادِ دہشت گردی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی۔بعد ازاں 12جون کو سپریم کورٹ نے زینب قتل کیس میں مجرم عمران کی جانب سے سزائے موت کے خلاف کی گئی اپیل بھی خارج کردی تھی۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…