شہباز شریف نے گزشتہ 10 سال میں اپنے بیرون ملک دوروں پر سرکاری خزانے سے کتنی رقم خرچ کی؟ ان کی تنخواہ کون لیتا رہا؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

  پیر‬‮ 20 اگست‬‮ 2018  |  18:44

لاہور (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کے کچھ اراکین اسمبلی نے اپنی تنخواہیں اور مراعات وصول نہ کرنے کا فیصلہ سنایا اور کچھ نے اپنی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کیا تو ان کی سوشل میڈیا پر تعریف کا سلسلہ شروع ہو گیا، لوگوں نے ان کے اس عمل کو بہت سراہا، مگر اب معروف صحافی عمر چیمہ نے شہباز شریف کے متعلق ایسا انکشاف کیا ہے کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے،

معروف صحافی عمر چیمہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شہباز شریف نے 10 سال بحیثیت وزیراعلیٰ پنجاب کبھی بیرون ملک سفر سرکاری خرچے پر نہیں کیا (یہ معلومات پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کے ممبر کے سوال پر فراہم کی گئی تھیں) جبکہ تنخواہ ایک ٹی بی ہسپتال کو جاتی تھی، نواز شریف کی ماہانہ تنخواہ کا چیک حیدرآباد کے ایک سکول کو جاتا تھا۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎