ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 12 اگست کو ہوگا،پاکستان اور سعودی عرب میں عید کب ہوگی؟ ماہرین فلکیات نے پیش گوئی کردی

  پیر‬‮ 6 اگست‬‮ 2018  |  19:42

لاہور (ا ین این آئی) ذی الحج 1439ھ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 12اگست بروز اتوار بمطابق 29ذیقعد کو طلب کر لیا گیا جبکہ ماہرین فلکیات نے بھی چاند اتوار کو نظر آنے کی پیشگوئی کر دی ہے ۔ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس محکمہ موسمیات کمپلیکس کراچی میں مرکزی چیئر مین مفتی منیب الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہو گا جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس اسیروز انکے مقررہ مقامات پر منعقد ہوں گے جن میں ذی الحج کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کیا جائے گا۔

ماہر فلکیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ذی الحج کا چاند 12 اگست بروز اتوار کی شام نظر آئے گا جس کے باعث یکم ذی الحج 13 اگست بروز پیر اور عید الاضحی 22 اگست بروز بدھ بمطابق 10 ذ ی الحج کو ہوگی جبکہ اس بار پاکستان اور سعودی عرب میں بدھ کو ایک ہی روز عید قربان ہونے کا بھی امکان ہے۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

آخری موو

سینیٹ کا الیکشن کل اور پلاسی کی جنگ 23 جون 1757ءکو ہوئی اور دونوںنے تاریخ پر اپناگہرا نقش چھوڑا‘ بنگال ہندوستان کی سب سے بڑی اور امیر ریاست تھی‘پورا جنوبی ہندوستان نواب آف بنگال کی کمان میں تھا‘ سراج الدولہ بنگال کا حکمران تھا‘ دوسری طرف لارڈ رابرٹ کلائیو کمپنی سرکار کی فوج کا کمانڈر تھا‘ انگریز کے ....مزید پڑھئے‎