قومی اسمبلی کے وہ حلقے جہاں سب سے زیادہ ووٹ مسترد کیے گئے،ان ووٹوں کی تعداد کتنی ہے؟حیران کن اعدادوشمار جاری

28  جولائی  2018

اسلام آباد(سی پی پی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے ان حلقوں کی تفصیلات جاری کر دیں، جہاں سب سے زیادہ ووٹ مسترد کیے گئے،پاکستان بھر میں سب سے زیادہ ووٹ منڈی بہا الدین کے حلقے این اے 86 سے مسترد کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان بھر میں سب سے زیادہ ووٹ منڈی بہا الدین کے حلقے این اے 86 سے مسترد کیے گئے۔اس حلقے میں 15 ہزار 568 ووٹ مسترد کیے گئے۔

یہاں سے مسلم لیگ (ن) کے ناصر اقبال بوسال 67 ہزار ووٹوں کے فرق سے جیتے۔اسی طرح این اے 197 کشمور میں 15 ہزار 340 ووٹ مسترد ہوئے، اس حلقے سے پاکستان پیپلز پارٹی کے احسان الرحمن مزاری کو کامیابی حاصل ہوئی۔این اے 196 جیکب آباد میں 13ہزار 660 ووٹ مسترد ہوئے، اس حلقے سے پاکستان تحریک انصاف کے محمد میاں سومرو نے نشست جیتی۔این اے 260 نصیر آباد میں 13 ہزار597 ووٹ مسترد ہوئے، اس حلقے سے بلوچستان عوامی پارٹی کے خالد حسین مگسی کو کامیابی حاصل ہوئی۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…