فی ووٹ پانچ ہزار، زیادہ ووٹوں کے بدلے موٹرسائیکل اور رکشہ پی کے 49کے آزاد امیدوار عدنان خان نے سر عام بولی لگا دی کروڑوں روپوں کے عوض ووٹ خریدے جانے کا انکشاف سامنے آگیا

20  جولائی  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عام انتخابات 25جولائی کو ہونگے اور اس حوالے سے الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول جاری کر دیا ہے ۔ انتخابی شیڈول سامنے آنے کے بعد انتخابی امیدواروں نے انتخابی مہم تیز کر دی ہے اور اب عام انتخابات میں چند روز باقی رہ گئے ہیں اور انتخابی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ انتخابی امیدوار جہاں ووٹرز کو متاثر کرنے کیلئے اپنے نظریات کا پرچار ،

منشور اور پارٹی پالیسیوں کے ساتھ اپنے سابقہ دور میں کئے گئے کاموں کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھ رہے ہیں وہیں کئی امیدوار ناجائز ذرائع سے بھی اپنے ووٹ بینک میں اضافے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس حوالے سے خیبر پختونخواہ کے حلقہ پی کے 49 سے ایسی خبر آگئی ہے کہ جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔ذرائع کے مطابق حلقے میں آزاد امیدوار عدنان خان نے ووٹوں کی خریدوفروخت شروع کرتے ہوئے ووٹو ں کے بدلے موٹر سائیکل اور رکشے کا پیکج متعارف کروا دیا ہے۔ اس حوالے سے ایک خاص تعداد میں ووٹ دینے والے کو موٹر سائیکل اور رکشہ دیا جا رہا ہے جبکہ فی ووٹ پانچ ہزار روپے دئیے جا رہے ہیں۔ آزاد امیدوار عدنان خان کا نام عدنان پانچ ہزار والا مشہور ہو گیا۔ واضح رہے کہ آزاد امیدوار عدنان خان سینٹر دلاورِخان کے بیٹے ہیں‎۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کیلئے انتخابی ضابطہ اخلاق بھی جاری کر رکھا ہے اور اس حوالے سے شکایات موصول ہونے پر الیکشن کمیشن عمران خان، پرویز خٹک، ایاز صادق اور فضل الرحمن کو نازیبا زبان کے استعمال پر طلبی کے نوٹسز بھی جاری کر چکا ہے۔جبکہ اس سے قبل کے انتخابات میں بھی اسی قسم کی کئی شکایات میڈیا پر رپورٹ ہو چکی ہیں ۔جبکہ کئی مقامات پر اس کے واضح ثبوت بھی سامنے آئے تھے ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…