شیخو پورہ میں مسلم لیگ (ن) نے تحریک انصاف کی بڑی وکٹ گرادی،سابق رکن قومی اسمبلی ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شامل ہوگئے

14  جون‬‮  2018

شیخوپورہ(آن لائن) مسلم لیگ(ن) نے پی ٹی آئی کی بڑی وکٹ گرادی پی ٹی آئی کے رہنما سابق ضلع ناظم ورکن قومی اسمبلی میاں جلیل احمد شرقپوری نے اپنے ساتھیوں سمیت شرقپور شریف میں ایک پرہجوم پریس میں کانفرنس میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کے ہمراہ مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا اعلان کیا مسلم لیگ(ن) کے صدر میا ں شہباز شریف نے میا ں جلیل احمد شرقپوری کی دوبارہ مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا

اور انہیں ٹیلی فون پر مبارکباد دی واضح رہے کہ میا ں جلیل احمد شرقپوری 2002کے عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم سے بھاری اکثریت سے این اے 132 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہو ئے تھے انہوں نے (ق) کے صدر میا ں محمد اظہر کو شکست دی تھی 2005میں مشرف دور میں میاں جلیل احمد شرقپوری نے مسلم لیگ(ن) چھوڑ کر (ق) لیگ میں شمولیت اختیار کرلی اور 2005کے بلدیاتی انتخابات میں ضلع نا ظم شیخوپورہ منتخب ہو ئے 2008کے عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) نے پنجاب میں میدان مارلیا تو اس وقت کے وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے میا ں جلیل احمد شرقپوری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لانے کا اعلان کیا اور عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہو ئی ان کی جگہ رانا تنویر حسین نے ملک رحمت علی ڈوگر کو ضلع نا ظم منتخب کروایا عدم اعتماد کی تحریک سے قبل ہی میا ں جلیل احمد شرقپوری نے پیپلز پارٹی میں اس وقت کے گورنر سلیمان تا ثیر سے ملاقات کرکے شامل ہو ئے 2013کے عام انتخابات میں میا ں جلیل احمد شرقپوری کے بھائی میا ں سعید احمد شرقپوری کو مسلم لیگ(ن) نے صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دیا مگر مسلم لیگ(ن) کا ووٹ بینک ہونے کے باوجود بھی وہ خاندانی اختلافات کے با عث کا میابی حاصل نہ کرسکے میا ں جلیل احمد شرقپوری نے اسلام آباد دھرنے کے دوران ہی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی اب جبکہ پی ٹی آئی نے انہیں این اے 120سے قومی اسمبلی کا ٹکٹ جاری نہیں کیا تو دوبارہ ایک بار پھر مسلم لیگ(ن) جوائن کرلی ہے ذرائع کے مطابق اب وہ پی پی 139سے مسلم لیگ(ن) کے پلیٹ فارم سے صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…