اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

چیچہ وطنی میں مبینہ زیادتی کے بعد زندہ جلائی جانیوالی 8 سالہ بچی ہسپتال میں دم توڑ گئی،ایک شخص گرفتار،لرزہ خیز انکشافات

datetime 10  اپریل‬‮  2018

لاہور/چیچہ وطنی ( این این آئی)صوبہ پنجاب کے شہر چیچہ وطنی میں مبینہ زیادتی کے بعد زندہ جلائی جانے والی 8 سالہ بچی لاہور کے جناح ہسپتال میں دم توڑ گئی،واقعہ پر شہر بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کر دی گئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا،وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ۔بتایا گیا ہے کہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی اور زندہ جلائے جانے کا یہ لرزہ خیز واقعہ چیچہ وطنی کے نواحی علاقے محمد آباد کے

وارڈ نمبر 17 میں اس وقت پیش آیا جب 8 اپریل کو 8 سالہ نور فاطمہ گھر سے کھانے کیلئے چیز لینے گئی لیکن واپس نہیں آئی۔گھر والوں کی طرف سے بچی کی گمشدگی پر جب تلاش شروع کی گئی تو 2سے 3گھنٹے بعد بچی جھلسی ہوئی بیہوشی کی حالت میں ملی، جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لے جایا گیا۔تاہم 80سے 90 فیصد جسم جھلس جانے کے باعث بچی کو تشویشناک حالت میں لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔پولیس کی جانب سے واقعہ کا مقدمہ دفعہ 302 کے تحت درج کرلیا گیا مگر مقدمے میں مبینہ زیادتی کی دفعات شامل نہیں کی گئی جبکہ بچی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔دوسری جانب مبینہ مبینہ ریپ کے بعد زندہ جلائی گئی بچی کے والدین کا کہنا تھا کہ ان کی 8 سالہ ننھی کلی نور فاطمہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا کر زندہ جلایا گیا۔اسکا کیا قصور تھا، اسے کیوں اس درندگی کا نشانہ بنایا گیا، ہماری چیف جسٹس، وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے اپیل ہے کہ وہ ہمیں انصاف فراہم کریں اور ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ادھر ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او)ساہیوال محمد عاطف اکرام کا کہنا تھا کہ مبینہ طور پر مبینہ ریپ کے بعد جھلس کر جاں بحق ہونیوالے بچی نور فاطمہ کے قتل میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کریں گے۔

نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جاچکا ہے جبکہ ایک مشکوک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اور پولیس نے تمام شواہد اکھٹے کرلیے ہیں جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مزید حقائق سامنے آنے پر کارروائی کی جائے گی۔ڈی پی او کا کہنا تھا کہ بچی کے کپڑوں اور جوتوں کے نمونے پنجاب فرانزک لبارٹری میں تجزیے کے لیے بھیجوائے جارہے ہیں اور فرانزک رپورٹ آنے کے بعد 376کی دفعات کو مقدمے میں شامل کرلیا جائے گا۔علاوہ ازیں واقعہ پر شہر بھر میں شٹر ڈان ہڑتال کر دی گئی۔

مرکزی انجمن تاجران نے اس افسوسناک واقعہ کیخلاف پورے شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ انجمن تاجر اتحاد کا کہنا تھا کہ چیچہ وطنی میں اس درندگی کے واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں تاجر برادری متاثرہ خاندان کے ساتھ ہے اور معصوم بچی کو انصاف دلانے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…