حد ہی ہو گئی ۔۔جی ٹی روڈ پر چینی بہن بھائیوں نے ایسی حرکت کر دی کہ پنجاب پولیس کی دوڑیں لگ گئیں، دونوں ایسا کیا کام کر رہے تھے کہ حساس اداروں کو فوری طور پر پولیس کو آگاہ کرنا پڑا، جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائیگی

20  فروری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چائنیز بہن بھائیوں کی بغیر سکیورٹی چنگ چی رکشہ پر جی ٹی روڈ پر سیر، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ خبریں کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں چائنیز بہن بھائی کی جانب سے بغیر گاڑی او رسکیورٹی صرف اپنے ترجمان کے ہمراہ چنگ چی رکشہ کے ذریعے جی ٹی روڈ پر سفر کررہے تھے کہ حساس اداروں کی جانب سے

فوری طور پر لاہور پولیس کو دو چائنیز کے بغیر سکیورٹی اقدامات سفر کرنے کی اطلاع دی گئی جس کے بعد لاہور پولیس بالخصوص (کینٹ ڈویژن) پولیس میں کھلبلی مچ گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ حساس اداروں نے گزشتہ دنوں ایک رپورٹ بنا کر سی سی پی او لاہور اور دیگر متعلقہ حکام کو بھجوائی ہے جس میں پولیس کو سکیورٹی بہتر بنانے کے حوالے سے کہا گیا اور اس حوالے سے ایک واقعہ کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔ حساس اداروں نے رپورٹ میں لکھا ہے کہ دوچائنیز Ma Yantingپاسپورٹ نمبر E-41484514 اور Ma Xiaoboپاسپورٹ نمبر E-41484515 جو کہ بہن بھائی ہیں، 10 روزہ دورے پر لاہور آئے ہوئے ہیں اور ہوٹل ون مال روڈ پر رہائش پذیر ہیں جبکہا ن کے ساتھ امیر تیمور نامی ایک ترجمان بھی ہے جو کہ گڑھی سلطان شاہ ڈاکخانہ جام پورہ تحصیل جام پور ضلع راجن پور کا رہائشی ہے۔ دونوں چائنیز چنگ چی رکشہ میں جی ٹی رود نزد واہگہ بارڈر کینٹ ڈویژن بغیر گاڑی اور سکیورٹی گھوم پھررہے ہیں جو کہ موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتاہے۔ جی ٹی روڈ پر ہر وقت ٹریفک چلتی رہتی ہے جہاں سے گزرتے ہوئے مذکورہ بالا چائنیز کا باآسانی ٹارگٹ بنایا جاسکتا ہے۔ حساس اداروں کی جانب سے اپنی رپورٹ میں کراچی میں چائنیز نیشنلز کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنائے جانے کا حوالہ بھی دیا گیاہے اور اس حوالے سے لاہور پولیس

کو فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ان کو گاڑی اور سکیورٹی فراہم کرنے کا کہاگیاہے۔واقعے کا علم ہونے پر لاہور پولیس میں کھلبلی مچ گئی اور متعلقہ چائنیز بہن بھائیوں اور ان کے ترجمان کو فوری طور پر ہدایات جاری کی گئیں کہ وہ بغیر گاری، متعلقہ پولیس کو اطلاع کئے اور بغیر سکیورٹی ہرگز ہوٹل سے باہر نہ نکلیں جبکہ متعلقہ پولیس کو بھی ان کی سکیورٹی اور بغیر بتائے موومنٹ پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…