ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

ایشیائی یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کر دی گئی،پاکستان کی 10درسگاہیں ایشیا ء کی بہترین چار سو یونیورسٹیوں میں شامل،نام سامنے آگئے

datetime 7  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے ایشیائی یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کر دی، جی سی یونیورسٹی لاہور سمیت پاکستان کی صرف 10درسگاہیں ایشیا ء کی بہترین چار سو یونیورسٹیوں میں شامل۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جانب سے پہلی مرتبہ جی سی یونیورسٹی کو عالمی رینکنگ میں شامل کیا گیاہے جس کی وجہ یونیورسٹی کے تحقیقی مقالوں اور پی ایچ ڈی فیکلٹی میں اضافہ ہے۔

یونیورسٹی کو سب سے زیادہ پوائنٹس انٹرنیشنل آؤٹ لک میں ملے ہیں ۔ٹائمز ہائر ایجوکیشن کے مطابق جی سی یو میں گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ طلباء کی تعداد 8526ہے،جبکہ 19.3طلباء کے لیئے ایک استاد میسر ہے۔خواتین طلباء کی تعداد 47فیصد ہے،جبکہ یونیورسٹی میں غیر ملکی طلباء کی کثیر تعدادزیرِ تعلیم ہے۔ایشیاء میں جی سی یو کی رینکنگ 351+ہے ۔پاکستان کی صرف10یونیورسٹیز کو اس رینکنگ میں شامل کیا گیا ہے۔جی سی یوکوالٹی اینہانسمینٹ سیل کی ڈائریکٹر ارم سہیل کا کہنا ہے کہ جی سی یو گزشتہ کئی سالوں سے ٹائمز ہائر ایجوکیشن کو ڈیٹا فراہم کر رہا ہے لیکن یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جی سی یو ان کے پیرا میٹرز پو پورا اترا ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا ہے کہ انہیں امید ہے کہ 2019ء میں جی سی یو کی رینکنگ مزید بہتر ہوگی۔ہمارے لیئے سب سے بڑا چیلنج یہ ہے کہ ہم اپنے فیس سٹرکچر میں اضافہ کیئے بغیر اپنے معیار کو بہتر بنا رہے ہیں۔حکومت سے درخواست ہے کہ وہ یونیورسٹی کو فنڈ فراہم کرے تاکہ یہ تاریخی ادارہ عالمی سطح پربھی ملک کا نام روشن کر سکے۔  ٹائمز ہائر ایجوکیشن نے ایشیائی یونیورسٹیوں کی رینکنگ جاری کر دی، جی سی یونیورسٹی لاہور سمیت پاکستان کی صرف 10درسگاہیں ایشیا ء کی بہترین چار سو یونیورسٹیوں میں شامل۔ ٹائمز ہائر ایجوکیشن کی جانب سے پہلی مرتبہ جی سی یونیورسٹی کو عالمی رینکنگ میں شامل کیا گیاہے جس کی وجہ یونیورسٹی کے تحقیقی مقالوں اور پی ایچ ڈی فیکلٹی میں اضافہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…