ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

اسماء قتل کیس ٗمقتولہ کے 3 قریبی عزیز گرفتار،کیس میں ملنے والے شواہد کرائم سین سے ملے ہیں بچی کے جسم سے نہیں،ملزمان کی عمر کتنی ہے؟ افسوسناک انکشافات

datetime 6  فروری‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مردان (این این آئی)مردان میں ریپ کے بعد قتل کی جانے والی کم سن اسماء کے کیس میں پنجاب فرانزک کی رپورٹ کے بعد خیبرپختونخوا پولیس نے اسماء کے محلے کے محاصرے کے دوران دو چچا زاد بھائیوں کو حراست میں لے لیا۔مردان کے علاقے گجر گڑھی میں ریپ کے بعد قتل ہونے والی اسماء کی لاہور سے فو رنزک رپورٹ میں ایک شخص کا ٹیسٹ میچ کرنے کے بعد خیبرپختونخوا حکومت کو رپورٹ موصول ہونے کی متضاد اطلاعات ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق رپورٹ موصول ہونے کے بعد مردان پولیس نے اسماء کے محلے میں بھاری نفری کے ساتھ کارروائی کی اور محلے کو محاصرے میں لے لیا۔اس کارروائی کے دوران پولیس نے مقتولہ کے 3 قریبی رشتہ داروں کو حراست میں لیا جن میں سے دو قریبی رشتہ داروں سے تفتیش جاری ہے جبکہ ایک کو پولیس نے بعد ازاں چھوڑ دیا۔ذرائع کے مطابق اسماء قتل کیس میں ملنے والے شواہد کرائم سین سے ملے ہیں بچی کے جسم سے نہیں، ملنے والے شواہد کے فورنزک رپورٹ کی روشنی میں 2 ملزمان کو حراست میں لیا ہے۔ذرائع کے مطابق کرائم سین سے ملنے والے شواہد میں خون اور دیگر مواد شامل تھا، حراست میں لیے جانے والے ملزمان کی عمر 30 سال سے کم ہے۔مردان کی چار سالہ بچی آسماء کے قتل کے الزام میں پولیس نے محلے کے محاصرے کے دوران دو چچا زاد بھائیوں اور ایک قریبی رشتہ کو حراست میں لے لیا۔حراست میں لئے گئے دو قریبی رشتہ داروں سے تفتیش جاری ہے ۔زرائع کے مطابق اسما قتل کیس میں ملنے والے شواہد کرائم سین سے ملے ہیں،بچی کے جسم سے نہیں ۔شواہد میں خون اور دیگر مواد شامل تھا ۔ حراست میں لئے جانے والے ملزمان کی عمر تیس سال سے کم ہے ۔مشکوک ملزمان میں سے نبی اور قادر شامل ہیں ۔عاصمہ ڈی این اے نمونے قادر،اور نبی سے مشابہت کرگئے ہیں۔ڈی آئی جی مردان عالم شینواری کے مطابق آسماء قتل کیس میں قاتل کے قریب پہنچ چکے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…