فری کراچی تحریک ، پاکستان کے خلاف ’’را‘‘کی بھیانک سازش بلوچستان کے بعد کراچی کی بھی آزادی کی تحریک شروع کر دی گئی امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر ہولناک انکشافات سامنے لےآئے

30  جنوری‬‮  2018

نیویارک(این این آئی)امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے بیرون ملک پاکستان مخالف مہم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے کراچی کا امن تباہ کیا، وہی پیسے لے کر فری کراچی مہم چلا رہے ہیں ٗفغانستان میں امن کے لیے عسکری کے بجائے سیاسی لائحہ عمل ہونا چاہیے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ اگر چند شرپسند عناصر

باہر کے کسی ذرائع سے پیسے لے کر دو چار ٹیکسیوں پر اپنا اشتہار لگاتے ہیں تو وہ وہاں کے عوام کی کوئی نمائندگی نہیں کررہے۔انہوںنے کہاکہ میں گزارش کروں گا کہ اس طرح کے دباؤ کو دباؤ نہ سمجھا جائے ٗ یہ دباؤ نہیں ہے ٗ یہ لوگ اپنے منہ کی کھا رہے ہیں اور بے نقاب ہورہے ہیں۔پاکستانی سفیر نے کہاکہ ان کو کیا پتہ کہ اس وقت کراچی میں کیا ہو رہا ہے ٗ کراچی پرامن ہوچکا ہے اور یہاں بزنس پھل پھول رہا ہے۔اعزاز چوہدری نے کہاکہ یہ وہی لوگ ہیں جنوں نے کراچی کا امن برباد کیا تھا اور آج یہ کراچی کے حقوق کیلئے اٹھ کر آگئے ہیں۔افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستانی سفیر کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کیلئے عسکری کے بجائے سیاسی لائحہ عمل ہونا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ افغان طالبان اور تمام دھڑے ایک سیاسی اور مفاہمتی عمل میں شریک ہوجائے۔انہوں نے گذشتہ برس اگست میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنوبی ایشیاء کیلئے جاری کی گئی حکمت عملی کے حوالے سے کہا کہ اس حکمت عملی میں بھی فوجی حل پر ہمیں تشویش تھی،ساتھ ہی ہمیں اس بات پر بھی تشویش ہے کہ افغانستان میں جو کردار بھات کو دیا جا رہا ہے وہ ہمارے خلاف استعمال ہورہا ہے۔اعزاز چوہدری نے کہاکہ حقانی نیٹ ورک اور طالبان کے جنگجو افغان شہری ہیں اور ان کو کہہ دیا گیا ہے کہ وہ پاکستان سے نکل جائیں۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…