قصور کی ننھی زینب اور دیگر بچیوںکے سیریل کلر عمران کا طاہر القادری سے کیا تعلق ہے؟تہلکہ خیز انکشافات سامنے آگئے

26  جنوری‬‮  2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ  ڈیسک)قصور کی ننھی زینب اور دیگر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والے سیریل کلر عمران طاہر القادری کی تحریک منہاج القرآن کا کارکن نکلا، نعت خوانی کے علاوہ مذہبی مجالس میں نقابت کے فرائض بھی سر انجام دیتا تھا، پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ امت کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے موقر قومی اخبار

روزنامہ امت کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قصور کی ننھی زینب اور دیگر بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرنے والا سیریل کلر عمران طاہر القادری کی تحریک منہاج القرآن کا کارکن ہے،رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ قاتل عمران نعت خوانی کے علاوہ مذہبی مجالس میں نقابت کے فرائض بھی سر انجام دیتا تھا جبکہ اس کی نشاندہی پر ایک نعت خواں قاری سہیل قادری کو بھی پولیس نے حراست میں لیا تھا، بتایا جاتا ہے کہ قاری سہیل قادری عمران کا استاد تھا ۔ عمران نے اپنا ویزیٹنگ کارڈ بھی چھپوا رکھا تھا۔ا خبارکی رپورٹ کے مطابق عمران تحریک منہاج القرآن کا کارکن تھا اور ان کے دھرنوں میں بھی شریک ہوتا تھا، لیکن یہ کنفرم نہیں ہوسکا کہ وہ تحریک منہاج القران کا عہدیدار ہے یا نہیں۔ اخبار کے مطابق اہم بات یہ ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہرالقادری زینب کی نماز جنازہ پڑھانے کیلئے تو فوراً قصور پہنچ گئے، لیکن اس کے بعد انہوں نے ادھر کا رخ نہیں کیا، نہ ہی ملزم عمران کی گرفتار پر ان کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے آیا، جو حیران کن بات ہے۔ اس سے شبہ ہوتا ہے کہ ملزم عمران کے ڈانڈے کہیں نہ کہیں تحریک منہاج القرآن سے ملتے ہیں۔واضح رہے کہ سیریل کلر عمران طاہر القادری کے زینب کے نماز جنازہ کیلئے قصور پہنچنے پر نماز جنازہ میں بھی شریک ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر اس کی نماز جنازہ میں طاہر القادری کے بالکل عقب میں موجودگی کی تصاویر اور ویڈیوز بھی سامنے آچکی ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…