فیض آباد آپریشن کا ردعمل،چوہدری نثار ،زاہد حمد اور جاوید لطیف کے گھروں پر حملے،افسوسناک تفصیلات سامنے آگئیں

25  ‬‮نومبر‬‮  2017

سیالکوٹ/راولپنڈی /شیخوپورہ /اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں فیض آباد انٹر چینج دھرنا مظاہرین سے خالی کرانے کیلئے کئے گئے پولیس کے آپریش کے بعد مشتعل مظاہرین نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ٗ وزیر قانون زاہد حامد اور لیگی رہنما جاوید لطیف کے گھروں پر دھاوا بول دیا ٗ چوہدری نثار علی خان کے گھر کا گیٹ توڑ دیا ٗ سابق وزیر داخلہ کو بکتر بند گاڑی کے ذریعے محفوظ مقام پر پہنچا یا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں

فیض آباد انٹر چینج دھرنا مظاہرین سے خالی کرانے کیلئے کئے گئے پولیس کے آپریش کے بعد مشتعل مظاہرین نے پسرور میں وفاقی وزیرقانون زاہد حامد کی آبائی حویلی پر دھاوا بول دیا اور حویلی کے اندر گھس کر کھڑکیاں، دروازے اور فرنیچر کونقصان پہنچایاٗ حویلی میں موجود پولیس اہلکاروں نے مزاحمت کی تاہم مظاہرین کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے حالات کو قابو نہیں کیا جاسکا جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری کو طلب کرکے حویلی میں تعینات کردیا گیا ہے۔ڈی پی او سرفراز خان کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت زاہد حامد اور ان کے اہل خانہ موجود نہیں تھے ، توڑ پھوڑ کرنے والے مظاہرین کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے اور جلد ہی تمام افراد کو گرفتار کرلیا جائے گا۔ادھر اسلام آباد فیض آباد دھرنا مظاہرین سے اظہار یکجہتی اور پولیس تشدد کے خلاف دیگر شہروں کی طرح شیخورہ پورہ میں بھی احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے بتی چوک پر دھرنا دے دیا جس سے ٹریفک معطل اور اطراف کے علاقوں میں کاروباری سرگرمیاں معطل ہوگئیں۔مظاہرین سے مذاکرات کے لیے حکمران جماعت کے ایم این اے جاوید لطیف بتی چوک پر پہنچے تو مشتعل افراد نے ان پر حملہ کردیا

جس سے وہ اور ان کے ساتھی زخمی ہوگئے۔میاں جاوید لطیف اور ان کے ساتھیوں کو فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی گئی۔ میاں جاوید کے سر پر چوٹیں آئیں جبکہ ساتھیوں کو بھی گہرے زخم آئے ٗ ڈاکٹروں نے میاں جاوید کی حالت خطرے سے باہر قرار دے دی ۔ دوسری جانب دھرنے کے خلاف ہونے والے آپریشن پر ردِ عمل کرتے ہوئے مظاہرین نے چوہدری نثار کے گھر کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس اور گارڈز نے حالات پر قابو پالیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق مظاہرین نے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے گھر کا گیٹ توڑ دیا جبکہ سابق وزیر داخلہ کو بکتر بند گاڑی میں بٹھا کر محفوظ جگہ پر پہنچایا گیا۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…