موسمیاتی تبدیلی میں پاکستان کی صورتحال کیا ہے ؟ تشویشناک انکشاف

30  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے متاثر ہونے والوں میں پاکستان 8 ویں نمبر پر ہے، موسم خراب کرنے والوں میں 136 ویں نمبر پر ہے، بارشیں نہ ہونے سے پانی کے ذخائر کی صورتحال سنگین ہے ‘ پانی کی کمی سے بجلی فراہمی کی صورتحال زیادہ سنگین نہیں ہو گی۔ جمعرات کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا کہ بارشیں نہ ہونے سے پانی کے ذخائر کی صورتحال سنگین ہے۔ اس وقت ذخائر کا پانی استعمال کیا جا رہا ہے۔ دسمبر اور جنوری میں پانی سے ہزار سے 12 سو میگا واٹ بجلی پیدا کی جاتی ہے۔ ڈیموں میں پانی کی کمی سے بجلی فراہمی کی صورتحال زیادہ سنگین نہیں ہو گی۔انہوں نے کہا کہ جنوری میں بارشیں نہ ہوئیں تو فصلوں کیلئے پانی کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔ بارش نہ بھی ہو تو طویل مدت کی تیاری ہے۔ حالات کنٹرول میں رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے منفی اثرات میں پاکستان 8 ویں نمبر پر ہے جبکہ موسم خراب کرنے والوں میں 136 ویں نمبر پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زراعت میں جدید طریقے استعمال کر کے پانی بچایا جا سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…