لاہورمیں پراسراردھماکہ،جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد3ہوگئی،15زخمی

30  اکتوبر‬‮  2016

لاہور( این این آئی)موچی گیٹ میں چھتیں گرنے سے ملبے کے نیچے دب کر زخمی ہونے والوں میں سے مزید 2افراد جاں بحق ہو گئے ، ملبے سے ملنے والے ہینڈ گرینیڈز کی تعداد بھی 21تک پہنچ گئی جبکہ پولیس سمیت دیگر اداروں نے تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق موچی گیٹ میں منگل اور بدھ کی درمیانی شپ چار مکانوں کی چھتیں گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 17افراد زخمی ہوئے تھے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا گیا تھا جہاں گزشتہ روز دو زخمی چچا عاصم میو اوربھتیجا احسن چل بسے جبکہ ایک اور زخمی کاشف کی حالت بھی بدستور تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دوسری طرف پانچ روز گزرنے کے باوجودجائے وقوعہ سے عمارتوں کا ملبہ نہیں ہٹایا جا سکا تاہم امدادی اداروں کی طرف سے آج پیر کے روز تک ملبہ ہٹائے جانے کا ٹائم فریم دیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق ملبے کے نیچے سے ملنے والے ہینڈ گرینیڈز کی تعداد بھی 21تک پہنچ چکی ہے جبکہ گولیاں بھی برآمد ہوئی ہیں جنہیں تحقیقات کیلئے فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے۔ تحقیقاتی ادارے ملبے میں موجود ہینڈ گرینیڈز اور مالک کے مکان کی سر گرمیوں کے حوالے سے اپنی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں اور اب تک ملنے والی معلومات کے بعد تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…