حساس اداروں کی بڑی کارروائی ، ایسادہشت گرد گرفتار جان کر آپ کو بھی خوشی ہو گی

7  اکتوبر‬‮  2016

ڈیرہ اسماعیل خان(مانیٹرنگ ڈیسک)حساس اداروں کی بڑی کارروائی ، ایسادہشت گرد گرفتار جان کر آپ کو بھی خوشی ہو گی ,ڈیرہ اسماعیل خان سے کالعدم تحریک طالبان کا اہم کمانڈرسعید رفیق قانون کے شکنجہ میں آگیا،حکومت کی جانب سے مطلوب دہشت گردکے سر کی قیمت10لاکھ مقرر کی گئی تھی۔محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کے ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں پہاڑپور کے مقام پر دہشت گرد سعید رفیق کو گرفتار کرلیا ،ملزم بنوں کا رہائشی ہے اور اس کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے ہے جس کے سر کی قیمت 10لاکھ مقرر کی گئی تھی ۔ذرائع کے مطابق دہشت گرد سعید رفیق پاک افواج ، پولیس ، رینجرز سمیت قانون نافذ کرنیوالے اداروں پر حملوں سمیت دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہے ۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور مزید انکشافات کی توقع ہے.
یاد رہے کہ اس سے قبل حساس اداروں کے مشترکہ آپریشن میں جڑواں شہروں کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کر کے افغان باشندوں سمیت مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد کو عید کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اسلام آباد و راولپنڈی کے متعدد علاقوں میں عید کے مواقع پر دہشتگردی اور کسی ناخوش گوار واقع سے بچنے کے لئے تھانہ سبزی منڈی ، تھانہ گولڑہ، پیر ودھائی میں پولیس ار رینجرز کے اہلکاروں نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔سرچ اپریشن کید وران سکیورٹی فورسز نے نے15افغان باشندوں سمیت 18مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار مشتبہ افراد کو مختلف تھانوں میں منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ جبکہ وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین کو عید کے موقع پر عید گاہوں ، امام بارگاہوں اور تفریحی مقامات پر سکیورٹی سخت رکھنے کی ہدایت جاری کر دی ہے اور نادرا حکام کو سیف سٹی منصوبے کے تحت لگنے والے کیمروں سے نگرانی کی ہدایت کی ہے

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…