فاروق ستار سے ملاقات کے وقت وزیراعظم کا اسحاق ڈار کو مخصوص اشارہ ۔۔۔۔!

3  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم سے فاروق ستار کی مختصر ملاقات ، نوازشریف سے مزید ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا جبکہ وزیراعظم نے فاروق ستار کے گلے شکوے سننے کیلئے اسحاق ڈار کو قریب بلایا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان کا استقبال کر رہے تھے تو اس دوران ڈاکٹر فاروق ستار نے ان سے مصافحہ کیا اور مصافحے کے ساتھ ہی ڈاکٹر فاروق ستار نے وزیراعظم سے ملاقات کا وقت مانگا اور بات چیت کی ، اس موقع پر فاروق ستار نے وزیراعظم کو بتایا کہ ایم کیو ایم پاکستان سیاسی،پارلیمانی نظام کاحصہ ہے،ہم محب وطن ہیں،کراچی کے امن کیلیے مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔اس دوران وزیراعظم نے اسحاق ڈار کو اشارے سے اپنے پاس بلایا اور فاروق ستار کی بات سننے کی ہدایت کی ۔
یاد رہے کہ اس قبل شیخ رشید نے گلہ کر تے ہوئے کہا تھا کہ میری جماعت کو پارلیمانی جماعتوں کے سربراہوں کے اجلاس میں دعوت نہ دینے سے نوازشریف کی کم ظرفی سامنے آ گئی ہے ، اجلاس میں شرکت کرنیوالی جماعتیں نوازشریف کے ساتھ نہیں بلکہ پاکستان کیساتھ کھڑی ہیں ، نوازشریف جب بھی کسی بحران میں پھنس جاتے ہیں تو ایسے ٹوپی ڈرامہ کر تے ہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ عوامی مسلم لیگ کو پارلیمانی سربراہوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت نہ دینا نوازشریف اور حکومت کی کم ظرفی اور کم عقلی ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کے بیس کروڑ عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ نوازشریف کے اندر کیا ہے ؟انہوں نے کہاکہ پارلیمانی سربراہان چوروں و ڈاکوؤں کیساتھ نہیں بلکہ پاکستان اور پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں ، شریف برادران اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ یہ لوگ ان کی مدد و حمایت کیلئے اجلاس میں شریک ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف بھی کسی بحران میں گر جاتے ہیں تو ٹوپی ڈرامہ کرکے ایسے اجلاس طلب کرلیتے ہیں اور وہ ایسے موقع پر ذاتی فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ محمود اچکزئی قوم کی نمائندگی نہیں کرتے ، انہیں اجلاس میں بلایا جانا سمجھ سے بالاتر ہے ۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…