وزیراعظم کے ’’دِل کی سرجری‘‘ حقیقت یا افسانہ؟ اعتزاز احسن کے انکشافات،ایک اور تنازعہ کھڑا کردیا

22  ستمبر‬‮  2016

اسلام آباد (این این آئی)اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم کی دل کی سرجری کے حوالے سے ان کے پاس کوئی حتمی ثبوت نہیں، ماہر ڈاکٹرز سوال اٹھا رہے ہیں کہ سرجری کے کئی دن بعد بھی سیڑیاں نہیں چڑھ سکتا ٗاوپن ہارٹ سرجری موت کے قریب جانے کے مترادف ہے تاہم اس موقع پر وزیر اعظم کی بیٹی ان کے ساتھ کیوں لندن میں موجود نہیں تھیں، نواز شریف جس ہسپتال میں زیر علاج تھے اس کے بارے مشہور ہے کہ وہاں آپریشن ہوتا ہی نہیں۔سینٹ میں قائد احزب اختلاف سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پر پاناما لیکس کا دباؤ بڑھتا ہی جائیگا ٗ نیب ٗایف بی آر سربراہان کا پاناما تحقیقات پر ممکن نہ ہونے کا کہنا شرمناک ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ نوازشریف اپوزیشن کے ٹی او آر ٗ پارلیمنٹ میں قبول کرکے بچ سکتے ہیں۔وزیراعظم نواز شریف کیلئے پاناما لیکس کا معاملہ ختم نہیں ہو گا ٗوزیراعظم نے اپنے بیٹے کا ٹی وی پر بیان ریکارڈ کرا کے بڑی غلطی کی،وزیراعظم کے ثبوت مشرق اور بیٹے کا بیان مغرب کو جاتا ہے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ پاناما لیکس سے متعلق وزیر اعظم کے ثبوت مشرق کی طرف اور بیٹے کا بیان مغرب کی طرف جاتا ہے، ان کے لئے مشکل وقت آرہا ہے، پاناما لیکس کا معاملہ ختم نہیں ہو گا بلکہ اس کا دباؤ بڑھتا ہی جائے گا ۔اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیراعظم کی دل کی سرجری کے حوالے سے ان کے پاس کوئی حتمی ثبوت نہیں، ماہر ڈاکٹرز سوال اٹھا رہے ہیں کہ سرجری کے کئی دن بعد بھی سیڑیاں نہیں چڑھ سکتا ٗاوپن ہارٹ سرجری موت کے قریب جانے کے مترادف ہے تاہم اس موقع پر وزیر اعظم کی بیٹی ان کے ساتھ کیوں لندن میں موجود نہیں تھیں، نواز شریف جس ہسپتال میں زیر علاج تھے اس کے بارے مشہور ہے کہ وہاں آپریشن ہوتا ہی نہیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…