اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

2008سے 2022کے دوران وزرائے اعظم کے کیمپس آفسز پر26.014ملین روپے کے اخراجات،2019سے 2022 کے عمران خان دور کے اخراجات صفر، تہلکہ خیز انکشاف

datetime 17  جنوری‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)2008سے 2022کے دوران مختلف وزرائے اعظم کے کیمپس آفسز پر26.014ملین روپے کے اخراجات آئے،2008-2012کے دوران کیمپس آفسز پر16.308ملین روپے،2013-2018کے دوران 9.706ملین روپے کے اخراجات آئے۔ وزیر انچارج برائے وزیراعظم آفس نے تحریری طور پر سینیٹ

کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ 2008-2012کے دوران سید یوسف رضا گیلانی کے وزارت عظمیٰ کے دوران اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس لاہور اور182&189-Yڈی ایچ اے لاہور کے کیمپس آفسز پر 10.801ملین روپے،راجہ پرویز اشرف کے وزارت عظمیٰ کے دوران سانگھڑ ہاؤس، چکوال روڈ کیمپ آفس پر 5.507ملین روپے کے اخراجات آئے۔ سال 2013-2018کے دوران محمد نواز شریف کے وزارت عظیٰ کے دوران جاتی امراء، لاہور کیمپ آفس پر4.544ملین روپے اور شاہد خاقان عباسی کے وزارت عظمیٰ کے دورانH#4 street17,F-7/2اسلام آباد کیمپس آفس پر 5.162ملین روپے کے اخراجات آئے ہیں۔ وزیر انچار ج وزیراعظم آفس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے کوئی کیمپ آفس قائم نہیں کیا اور سال2019-2022کے دوران وزیراعظم کیمپ آفس پر اخراجات صفر ہے۔ وزیر انچار وزیراعظم آفس نے تحریری طور پر ایوان کو آگاہ کیا کہ کابینہ ڈویڑن کے مطابق2019-21کے دورانVVIPہیلی کاپٹر مشینوں پر وزیراعظم دفتر(انٹرنل)ہدایات کے تحت6ایوی ایشن اسکوارڈن کی طرف 946.3ملین رقم خرچ کی گئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…