عمران خان کو ممنوعہ فنڈنگ کس ایجنڈے کے تحت ہوئی بتانا پڑے گا، خواجہ سعد رفیق

3  اگست‬‮  2022

اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ ممنوعہ فنڈنگ معاملے پر دو کمیٹیاں بنا ئی ہیں کمیٹیاں دیکھیں گی کہ آئین اور قانون کیا کہتا ہے۔ عمران خان نے آئین شکنی کی ان کے خلاف کارروائی ہو گی ، انہوں نے معیشت کو وینٹی لیٹر پر پہنچا دیا،، عمران خان پر غیر ملکی سرمایہ کاری کس ایجنڈے کے تحت ہوئی یہ بتانا پڑے گا، بدھ کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران خان کے سارے گناہ ہمارے سر پر آگئے ہیں ،

عمران خان نے آئین شکنی کی وہ جوکا م خود کرتے تھے ان کا الزام بھی دوسروں پر لگاتے تھے ، عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان دنیا میں تنہا ہو چکا تھا ، عمران خان بتائیں کہ بھارتی ،اماراتی اور امریکی کمپنیاں اور شہری انہیں کیوں پیسے دیتے تھے ، نیازی صاحب بتائیں کہ بیرونی کمپنیاں ان پر کیوں سرمایہ کاری کرتی تھی ؟ سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ وہ کس خوشی میں آپکو پیسے دے رہے تھے ، عمران خان پر غیر ملکی سرمایہ کاری کس ایجنڈے کے تحت ہوئی اور عمران خان نے اپنے اکاؤنٹس کیوں چھپائے۔ انہوں نے کہا کہ نیازی نے الیکشن کمیشن میں جھوٹا سرٹیفیکیٹ جمع کروایا ،عمران خان نے 4سال میں معیشت کو وینٹی لیٹر پر پہنچا دیا ہے ، عمران خان کو جب بھی موقع ملا انہوں نے آئین شکنی کی اور انہیں ندامت ہی نہیں لیکن ہم نے انہیں آئینی اور جمہوری طریقے سے نکالا ہے عمران خان اب الیکشن کمیشن کو گالیاںاور دھکمیاںدے رہے ہیں ہم ان کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ اداروں کو دھمکیوں کی اجازت کسی صورت میں نہیں دی جائیگی ، عمران خان کو ہر ادارے میں مرضی کے لوگ چاہے، عمران خان اور اس کا گرو ہ کس کے مفادات کا تحفظ کر رہا تھا عمران خان نے جو کچھ کیا ہے اس پر ان کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ فارن فنڈنگ معاملے پر دو کمیٹیاں بنا ئی ہیں کمیٹیاں دیکھیں گی کہ آئین اور قانون کیا کہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگی رہنما نذیر چوہان کی گرفتاری جن حالات میں ہوئی سب نے دیکھا اور نذید چوہان کو ایسے اٹھایا گیا جیسے دہشتگردوں کو اٹھایا جاتاہے یہ قابل مذمت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کا پہلا مقصد تو سی پیک رول بیک کرنا اور چین کو ناراض کرنا تھا۔ ہم نے تنقید ضرور کی لیکن نامناسب زبان کا استعمال نہیں کیا ، ہیلی کاپٹر حادثہ ایک قومی المیہ ہے جس پر پوری قوم دکھی اور سوگوار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران ایک دن کی تنخواہ سیلاب زدگان کو دیں گے اور یہ رقم ہم نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے حوالے کردیں گے۔



کالم



مشہد میں دو دن (دوم)


فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…

ہم بھی کیا لوگ ہیں؟

حافظ صاحب میرے بزرگ دوست ہیں‘ میں انہیں 1995ء سے…

مرحوم نذیر ناجی(آخری حصہ)

ہمارے سیاست دان کا سب سے بڑا المیہ ہے یہ اہلیت…

مرحوم نذیر ناجی

نذیر ناجی صاحب کے ساتھ میرا چار ملاقاتوں اور…

گوہر اعجاز اور محسن نقوی

میں یہاں گوہر اعجاز اور محسن نقوی کی کیس سٹڈیز…