کورونا وائرس کے کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا ، مزید 204کیسز سامنے آگئے

22  جون‬‮  2022

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر اضافہ ہونے لگا ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 204کیسز سامنے آگئے ۔ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں50 ویں نمبر پر آگیا ،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئی کورونا مریض فوت نہیں ہوا

۔پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 204 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 108 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 384 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں ،اس کے کْل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 32 ہزار 470 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 492 زیر علاج مریضوں میں سے 66 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ کْل 14 لاکھ 98 ہزار 594 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 13 ہزار 300 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک کْل 2 کروڑ 88 لاکھ 77 ہزار 55 کورونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 لاکھ 47 ہزار 857 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کْل 26 کروڑ 9 لاکھ 41 ہزار 98 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں، 12 کروڑ 50 لاکھ 47 ہزار 598 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے ،1 کروڑ 70 لاکھ 44 ہزار 319 افراد بوسٹر ڈوز لگوا چکے ہیں۔سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 5 لاکھ 78 ہزار 428 ہو چکی ہے، اس سے کْل اموات 8 ہزار 108 ہو گئیں۔پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 5 لاکھ 7 ہزار 771 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، یہاں کْل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 13 ہزار 566 ہو چکی ہیں۔خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار 818 ہو چکی ہے، اس سے یہاں کْل اموات 6 ہزار 324 ہو گئیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 35 ہزار 817 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، اب تک یہاں کْل 1 ہزار 25 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 43 ہزار 366 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کْل 792 مریض وفات پا چکے ہیں۔کورونا وائرس کے بلوچستان میں اب تک 35 ہزار 517 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 378 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔گِلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 753 مریض سامنے آئے ہیں ،اس سے اب تک 191 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…