جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان پیپلز پارٹی کا گیس بحران پر انکوائری کا مطالبہ

datetime 12  اکتوبر‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے گیس بحران پر انکوائری کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تباہی سرکار کی وجہ سے سردیوں میں ایک بار پھر گیس کا شدید بحران آنے والا ہے حکومت نے سردیاں آنے سے پہلے ہی گیس کی 15 گھنٹے

لوڈ شیڈنگ کا فیصلہ کیا ہے،اس حکومت کے 3 سال میں ملک و عوام کو مسلسل بحران کا سامنہ ہے، شیری رحمان نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے صنعتیں اور چولھے بند ہو رہے،تین سال میں گیس کی قیمتوں میں 350 فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ حکومت قیمتیں بھی بڑھا رہی اور صارفین کو گیس بھی فراہم نہیں کر رہی،3 سال سے حکومت انہی غلطیوں کو دوہرا رہی ہے جس سے بحران پیدا ہوتا ہے،وقت پر ایل این جی کارگو کی خریداری میں کیا سائنس ہے جو اس حکومت کو 3 سال میں سمجھ نہیں آئی، شیری رحمان نے کہا کہ مہنگی گیس خرید کر ملک کو اربوں روپے کا نقصان اور صارفین کو لوڈشیڈنگ دی گئی،تاریخ میں مہنگی ترین ایل این جی خریدنے والی تباہی سرکار پر کوئی انکوائری کیوں نہیں ہو رہی؟گیس بحران کی انکوائری کی جائے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…