قوم سے خطاب وزیر اعظم عمران خان کے گلے پڑگیا الیکشن کمیشن نے ہنگامی طور پر بڑا قدم اٹھا لیا

5  مارچ‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ، این این آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعظم عمران خان کے قوم سے کیے گئے خطاب کا نوٹس لیتے ہوئے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ،روزنامہ جنگ میں طاہر خلیل اور صالح ظافر کی شائع خبر کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کی

طرف سے کی گئی تقریر میں قومی ادارے (الیکشن کمیشن) پر لگائے گئے الزامات پر غورکیا جائیگا،الیکشن کمیشن کا انتہائی اہم اجلاس الیکشن کمیشن ہیڈ کواٹرز میں ہوگا،ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ادارے کے کردارپر سیاسی تناظر میں بحث نہیں کرنی چاہئے کیونکہ الیکشن کمیشن نے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنا کردار ادا کیا ہے،ذرائع نے بتایا کہ الیکشن کمیشن یقین رکھتا ہے کہ اپنی کوتاہیوں کو چھپانے کے لئے قومی ادارے پر اس طرح کے الزامات نہیں لگانا چاہئیں،الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا تھا کہ ملک کے چیف ایگزیکٹو کو اس طرح الیکشن کمیشن کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہئے تھی، الیکشن کمیشن اس سلسلے میں وضاحت جاری کرے گا، زرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ این اے 75 ڈسکہ کے انتخابات کے بارے میں الیکشن کمیشن کے پاس غیر قانونی اقدامات کے ناقابل یقین ثبوت موجود ہیں اور ان کی تحقیقات ہورہی ہیں۔دوسری جانب الیکشن کمیشن نے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کا بھی نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا سے وفاقی وزرا کی پریس کانفرنس کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ذرائع کے مطابق ریکارڈ کا جائزہ لے کر مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کے مطابق شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حکومتی ٹیم نے پریس کانفرنس میں الیکشن کمیشن پر الزامات لگائے۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…