بھارت نے وزیر اعظم عمران خان کے طیارے کو بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دیدی

22  فروری‬‮  2021

اسلام آباد (آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کے طیارے کو بھارتی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دورہ سری لنکا کے لیے بھارت نے وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی طیارے کو بھارتی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ وزیراعظم عمران خان آج صبح سری لنکا کے 2 روزہ دورے پر

روانہ ہورہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم نے اس سے قبل اجازت نہ ملنے پر کمرشل فلائٹ سے جانے کا پروگرام بنایا تھا۔ تاہم اب اجازت ملنے کے بعد وزیراعظم عمران خان خصوصی طیارے سے سری لنکا کے 2 روزے دورے پر روانہ ہوں گے۔ خیال رہے کہ دورہ سری لنکا کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دوستی کو تقویت دینے کیلئے دورہ سری لنکا کیلئے پوری طرح تیار ہوں، دونوں مملاک کے درمیان باہمی اشتراک کو آگے بڑھایا جائے گا، دورے پر مدعو کرنے پر سری لنکن وزیراعظم کا مشکور ہوں۔انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ جناب وزیراعظم راجا پاکسے مدعو کرنے پر آپ کا شکریہ کرتا ہوں۔ میں پاکستان سری لنکا کی دوستی میں تقویت اور دونوں ممالک کے مابین اشتراک آگے بڑھانے کیلئے سری لنکا کے اپنے دورے کیلئے پوری طرح تیار ہوں۔ اسی طرح وزیراعظم 23 فروری سے سری لنکا کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے، وزیراعظم کے دورہ سری لنکا کے دوران اہم معاہدے بھی تشکیل پائیں گے۔دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم سری لنکا کے وزیر اعظم کی دعوت پر سری لنکا کا دورہ کریں گے، وزیراعظم عمران خان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم سری لنکن صدر اور ہم منصب مہیندا راجا پاکسے سے ملاقاتیں

کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم دونوں ممالک کے درمیان وفود سطح مذاکرات کی قیادت کریں گے، مذاکرات میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، صحت، تعلیم، زراعت پر بات چیت ہوگی۔ترجمان کے مطابق دونوں ممالک سائنس و ٹیکنالوجی، دفاع، سلامتی، ثقافت اور سیاحت میں تعاون پر بات کریں گے، مذاکرات میں دو طرفہ امور، اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…