جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان میں کرونا وائرس نے تباہی مچادی ، ایک دن میں سب سے بڑی تعداد جاں بحق ، متاثرین کی تعداد 50ہزار سے تجاوز کر گئی

datetime 22  مئی‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ملک میں کورونا سے مزید 15 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 1067 ہو گئی جبکہ نئے کیسز سامنے آنے کے بعد مریضوں کی تعداد 50694 تک پہنچ گئی ہے۔15201 مریض صحتیاب ہوگئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق جمعہ کوملک بھر سے اب تک کورونا کے مزید 1174 کیسز سامنے آئے ہیں اور 15 ہلاکتیں بھی رپورٹ ہوئی ہیں

جن میں پنجاب سے 1073 کیسز 13 ہلاکتیں، اسلام آباد 91 کیسز اور آزاد کشمیر سے 10 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔پنجاب سے کورونا کے مزید 1073 کیسز اور 13 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق پی ڈی ایم اے کی جانب سے کی گئی۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق صوبے میں کورونا کیمریضوں کی مجموعی تعداد 18455 اور ہلاکتیں 310 ہوگئی ہیں۔صوبے میں اب تک کورونا سے 5312 افراد صحتیاب بھی ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ ایک روز قبل جمعرات کے روز صوبہ پنجاب کے اعداد و شمار رات گئے جاری کیے گئے تھے اس لیے انہیں گزشتہ روز کی رپورٹ میں شامل نہیں کیا گیا اور جمعہ کو مجموعی تعداد میں جمع کردیا گیا لہٰذا 1073 کیسز اور 13 اموات جمعرات اور جمعہ کی مشترکہ تعداد ہے۔وفاقی دارالحکومت سے کورونا وائرس کے مزید 91 کیسز سامنے آئے ہیں اور 2 ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ کی گئی ہیں۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 1326 ، اموات 12 ہوچکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 151 مریض صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔آزاد کشمیر سے کورنا کے مزید 10کیسز سامنے آئے ہیں جو سرکاری پورٹل پر رپورٹ ہوئے ہیں۔پورٹل کے مطابق علاقے میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 158 ہوگئی ہے ،علاقے میں اب تک وائرس سے ایک ہلاکت ہوئی ہے۔سرکاری پورٹل کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا سے اب تک 79 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…