ٹرین آپریشن کی بحالی کا معاملہ ،شیخ رشید نے بڑا اعلان کردیا

4  اپریل‬‮  2020

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر کورونا وائرس کی وباء کنٹرول میں ہوئی تو وزیر اعظم عمران خان کی اجازت سے 15اپریل سے ٹرین آپریشن بحال کر دیں گے تاہم حالات بہتر نہ ہوئے تو ٹرینیں نہیں چلائیں گے ،شہباز شریف کورونا کی آڑ میں لندن سے پاکستان واپس آئے ہیں ، قوم کو سب سمجھ ہے اور لیپ ٹاپ کے آگے بیٹھ کیڑے نکالنے کا وقت گزر چکا ہے۔

لاک ڈائون کے معاملے پر حکومت اور پاک فوج ایک ہی لائن و لینتھ پر ہیں، ڈی جی آئی ایس پی نے بھی کہا ہے کہ طویل لاک ڈائون ملک کے حق میں نہیں ہے ، ٹائیگر فورس غیر سیاسی اور رضاکاروں کی فورس ہے اور ان کے پاس کسی طرح کے مالی اور انتظامی اختیارت نہیں ، تبلیغی جماعت اور زائرین کے حوالے سے پراپیگنڈا ملک کے خلاف سازش ہے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ریلوے نے مختلف اسٹیشنز پر اپنی بوگیاں تمام سہولیات کے ساتھ قرنطینہ سنٹرز کیلئے دی ہیں ، ہم حکومت کو اس سہولت کے لئے 2100کمرے دے سکتے ہیں ،اگر صوبائی حکومت چاہے تو ہم تفتان پر آنے والوں کیلئے بھی اسی طرز پر ٹرین کی پیشکش کر سکتے ہیں ، ہمارے 570ریلوے اسٹیشنز ہیں جنہیں موبائل ہسپتال کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ایک خاص سازش کی جارہی ہے جس میں تبلیغی جماعت اور زائرین کے خلاف پراپیگنڈا کیا جارہا ہے ، ملک کے دشمن پاکستان کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھنا چاہتے ۔ انہوں نے حکومت ، پاک فوج ، ڈاکٹروں، نرسز، پیر امیڈیکل سٹاف، ،پولیس کے جوانوں اور سینیٹری ورکرز کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں ذمہ دار ی نبھائی اور حالات کو کنٹرول کیا ہے ۔ انہوں نے ہم وزیر اعظم اور مشیر خزانہ کے مشکور ہیں جنہوں نے ریلوے کی تنخواہوں اور پنشن کے لئے سبسڈی دی ہے اور ہمارا مسئلہ حل ہوا ہے ۔

تمام ریلوے ملازمین اور ریٹائرڈ ملازمین سے کہنا چاہتا ہوں آپ فکر نہ کریں آپ کو بر وقت تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ سیاست کا وقت نہیں ہے ، قوم کو سمجھ ہے اور قوم سب کچھ دیکھ رہی ہے ، لیپ ٹاپ کے آگے بیٹھ کر کیڑے نکالنے کا وقت گزر چکا ہے ، شہباز شریف کورونا کی آڑ میں پاکستان آئے ہیں ، ان کی اپنی جماعت ہے انہیں کردار ادا کرنا چاہیے لیکن ان کی تنقید نقطہ چینی اور کیڑ ے نکالنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہونے والے خاندانوں کے لئے کثیر وسائل خرچ کر رہی ہے ،150ارب روپے چند دنوں تک لوگوں کے اکائونٹس میں پہنچ جائیں گے ۔

بے پناہ مسائل ہونے کے باوجود غریبوں پر خرچ کیا جارہا ہے اور اگر وفاق اور پنجاب نے اعلان کردہ امداد بہترین طریقے سے مستحق خاندانوں تک پہنچا دی تو یہ حکومت کی کارکردگی میں ایک اور سٹار ہوگا، حادثات اور امتحانات میں ہی لیڈر شپ کاپتہ چلتا ہے اور حکومت اپنی بھرپور محنت کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ٹائیگرز فورس غیر سیاسی اور رضا کاروں کی فورس ہے ، ان کے پاس کسی طرح کے فنڈز اور اختیارات نہیں بلکہ ان میں صرف خدمت کا جذبہ ہے اور یہ اپنی خدمات پیش کرینگے ، پوری قوم کو اس فورس کے رضا کاروں کو سراہنا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ جس سے بھی لڑائی ہے اس سے صلح ہونی چاہیے اور دوستی کا ہاتھ بڑھاتے ہیں،وزیر اعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی کے اجلاس میں بھی بات کی ہے کہ سب سے صلح ہونی چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں لوگ کورونا کی وجہ سے زیادہ نہیں مرے بلکہ گھر پہنچنے کیلئے پیدل سفر کر نے والے 52افراد سڑکوں پر ہی مر گئے ۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم نے ٹرین سروس تاخیر سے بند کی حالانکہ ہم اسی کی تیاری کئے ہوئے تھے کیونکہ ہم نے لوگوں کو گھروں تک پہنچانا تھا ہم نے ایک روز میں اپ اینڈ ڈائون بیس ،بیس ٹرینیں چلا کر دو روز میں ایک لاکھ 65ہزار لوگوں کو کراچی سے خیبر پختوانخواہ اور پنجاب تک پہنچایا ہے ، اگر ہم ایسا نہ کرتے آج کراچی میں بھی لوگ سڑکوں پر ہوتے اور ایڑیا رگڑ رہے ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے سسٹم پر 1670قلی رجسٹرڈ ہیں اور وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ ن کا کوئی اورروزگار نہیں اس لئے ان کا نام بھی احساس پروگرام میں شامل کیا جائے ۔

ریلوے کی ورکشاپوں میں مزدور کام کر رہے ہیں اور اگر 15اپریل کو سرو س بحال ہوئی تو لوگوں کوٹرینوں کی ایک نئی شکل نظر آئے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ، بھارت ، افغانستان اور دیگر ممالک میں کورونا کی صورتحال اتنای خوفناک نہیں لیکن 14اپریل تک واضح ہو جائے گا، امریکہ اور دیگر ممالک میں روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں اموات ہو رہی ہیں۔ پہلی اور دوسری جنگ عظیم کے بعد یہ سب سے مشکل وقت ہے ۔انہوں نے کہا کہ رائیونڈ تبلیغی جماعت والوں کے ساتھ مساجد میں بد تمیزی کی مذمت کرتا ہوں ،اسی طرح ازائرین کے حوالے سے جو افواہیں پھیلائی جارہی ہیں وہ بھی قابل مذمت ہیں ۔

جو لوگ مساجد میں نماز پڑھ رہے ہیں میں ان کے حوالے سے کوئی بات نہیں کر سکتا، ان لوگوں کوان کے عمائدین اور فقہ کے علماء کے ذریعے سمجھانا چاہیے لیکن کوئی غیر اخلاقی حرکت نہیں ہونی چاہیے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ ریلوے کا کوئی بھی ملازم اللہ پاک کی رحمت اور نبی ؐکے صدقے کوروانا وائرس کا شکار نہیںہوا ۔انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کے حوالے سے کہیںدوآراء نہہیں، پاک فوج نے بھی کہا ہے کہ طویل لاک ڈائون ملک کے حق میں نہیں کیونکہ ، حکومت اور پاک فوج اس حوالے سے ایک ہی لائن و لینتھ پر ہیں ۔

موضوعات:



کالم



اللہ کے حوالے


سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…