اسلام آباد ( آن لائن ) حکومت نے لندن میں زیر علاج سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کے لیے برطانوی حکومت کو خط لکھ دیا، پنجاب حکومت کی سفارش پر وزارت خارجہ کے ذریعے برطانوی حکومت کو خط لکھا گیا ہے۔
میڈیا رپو رٹس کے مطابق وفاقی حکو مت نے سابق وزیر اعظم نو از شریف کو واپس لا نے کے لئے برطانو ی حکو مت سے رابطہ کر لیا ہے خط کے متن میں کہا گیا ہیکہ نواز شریف سزا یافتہ مجرم ہیں لہٰذا انہیں واپس بھجوایا جائے تاکہ وہ اپنی سزا پو ری کر سکے ۔