بھارت نے چین اور پاکستان کے خلاف نئے چھ ائیرپورٹ قائم کر دیئے مودی سرکار کیا چیز لانچ کر رہا ہے؟ جب تک ہم مودی کو نتھ نہیں ڈالیں گے وہ قابو نہیں آئیگا،را کی پاکستان سے متعلق کیا سوچ ہے؟ تہلکہ خیز انکشافات

18  فروری‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر داخلہ رحمن ملک نے کہاہے کہ بھارت نے چین اور پاکستان کے خلاف نئے چھ ائیرپورٹ قائم کئے،بھارت نے نئی ایٹمی ابدوز سمند ر میں لانچ کررہا ہے،کشمیر میں قتل ہورہا ہے اور ہمارے بچے محفوظ نہیں،کشمیر کے معاملے پر کچھ مسلم ودیگر ممالک ہمارے ساتھ نہیں، مودی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں جائوں گا،جب تک ہم مودی کو نتھ نہیں ڈالیں گے،

وہ قابو نہیں آئیگا۔ منگل کو سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک کی کتاب’’بلیڈنگ کشمیر‘‘کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام نے کہاکہ ہندوستان کو ابتدا سے ہی یواین کی پرواہ نہیں،سارک تو بنا دیا کئی سالوں سے اسکی میٹنگ کا فیصلہ نہ ہو ا۔سید فخر امام نے کہاکہ مودی نے ڈھاکہ میں کھڑے ہو کر کہا کہ مشرقی پاکستان بنانے میں ہمارا کردار ہے۔سید فخر امام نے کہاکہ پلوامہ میں مکمل رسپانس دیا،انڈیا کیلئے یواین کے آرٹیکلز کی کوئی حیثیت نہیں۔سید فخر امام نے کہاکہ ٹرمپ نے کہا کہ کشمیر پر ثالثی کیلئے میں تیار ہوں، کشمیر میں تشدد اور ریپ کیا جار ہا ہے لوگوں کی بینائی چلی گئی۔سید فخر امام نے کہاکہ معیاری تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی بچوں کو پڑھا کر دنیا کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ نے کہاکہ ہمیں اب اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا ہو گا،خود احتسابی کرنی ہو گی۔ تقربب سے خطاب کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہاکہ کشمیر میں اس وقت جو ظلم ہورہا ہے ہم نے اسکو اجاگر کرنا ہے،حریت کانفرنس کے فاروق رحمانی سیمت دیگر بھی تقریب میں شریک ہیں۔انہوںنے کہاکہ کشمیری ایسے شخص کے خلاف لڑ رہے ہیں جو پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر کا نام سن کرجذباتی ہوجاتا ہوں،سیکرٹری جنرل سے پوچھا کہ کیا آپ نے مودی سے 80ہزار لوگوں کے قتل کا پوچھا؟۔ انہوںنے کہاکہ سیکرٹری جنرل سے پوچھا کہ

کشمیر میں 7ہزار افراد لاپتہ ہیں،بھارت دیگر مذاہب کو ہندو رسم رواج اپنانے کے لئے اپنے شہریوں پر زور ڈال رہا ہے،را کی سوچ ہے کہ پاکستان نہ ہوتا تو ایران افغانستان میں ہندوتوا ہوتا۔ انہوںنے کہاکہ سیکرٹری جنرل نے ثالث کی بات کی مگر مودی نے انکار کیابھارتی ڈیفنس چیف نے پاک بھارت،چین بھارت اور سمندر کے لئے نئے کمانڈو فورس بنائے ہیںانہوںنے کہاکہ بھارت نے چین اور پاکستان کے خلاف

نئے چھ ائیرپورٹ قائم کئے،بھارت نے نئی ایٹمی ابدوز سمند ر میں لانچ کررہا ہے،مودی سات ریاستوں میں الیکشن ہار چکا ہے،مودی بھارت کو ختم کررہا ہے،۔ انہوںنے کہاکہ آج 198واں دن ہے کہ کشمیر میں کرفیو ہے ۔ انہوںنے کہاکہ میں نے یو این سیکرٹری جنرل سے کہا کہ ہدایت دیں کہ بھارت کشمیر سے کرفیو ختم کرے،کشمیر کے معاملے پر کچھ مسلم ودیگر ممالک ہمارے ساتھ نہیں، مودی کے

خلاف عالمی عدالت انصاف میں جائوں گا،جب سفارتی محاذ پر کامیابی نہ ملے تو عدالت جانا چاہئے،میں حریت رہنماؤں سے ثبوت لے کر عالمی عدالت انصاف میں جاؤں گا۔انہوںنے کہاکہ جب تک ہم مودی کو نتھ نہیں ڈالیں گے،وہ قابو نہیں آئیگا،۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر میں قتل ہورہا ہے اور ہمارے بچے محفوظ نہیں،بھارت ہمارے خلاف ہائبریڈ وار چلا رہا ہے،بھارت نے ایف اے ٹی ایف اور اب ہمارا

پانی بند کرنے جارہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ سینیٹر رحمان ملک نے کتاب میں کشمیریوں کی ترجمانی کی،پاکستان فلسطینی بھائیوں کے ساتھ بھی ہے۔ انہوںنے کہاکہ سینیٹر رحمان ملک نے مودی کو فاشسٹ کہا،بھارتی مصنفین نے بھی لکھا کہ بھارت کو آر ایس ایس چلارہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر،نیوکلیئر اور سی پیک پر تمام سیاسی جماعتیں متحد ہے،

وزیراعظم نے اقوام متحدہ میں کشمیر پر اچھی تقریر کی۔ انہوںنے کہاکہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ ایک دبنگ آدمی ہیں،سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دنیا کا رپسونس اچھا نہیں۔ انہوںنے کہاکہ اس سے پہلے مودی پر کھبی اتنی تنقید نہیں ہوئی،کشمیر میں دلائل اور نظرئیے کی جنگ ہے ۔انہوںنے کہاکہ میں نے سیکرٹری جنرل سے کہا کہ بھارت اور اسرائیل اپنے باڈرز میں اضافہ کررہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ

سینیٹ خارجہ کمیٹی نے حریت رہنما سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قرادر منظور کی۔قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کتاب رحمان ملک نے بڑے جذبے سے لکھی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم سب مودی کے بارے اتنا نہیں جانتے جتنا رحمان ملک جانتے ہیں۔سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہم کشمیریوں کے ساتھ منسلک ہیں،ماضی میں مسئلہ کشمیر کو اتنی کوریج نہیں ملی۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہاکہ ہماری حکومت نے مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اجاگر کیا۔ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے خطا ب کرتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر پوری دنیا کے لئے اہم مسئلہ ہے،کشمیریوں پر جو بیت رہی ہے وہ پوری دنیا کو پتہ ہے۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ کشمیریوں جیسی قیمت دی اتنی بہت کم قوموں نے کی،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے گزشتہ روز اچھی تقریر کی۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ

اچھی تقریروں سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا،اگر مقبوضہ کشمیر کو مشرقی سویڈن تصو رکرلیں تو مسئلہ تین ماہ میں حل کوجائے گا۔ انہوںنے کہاکہ یہ کیسا اٹوٹ انگ ہے جسکو بچانے کے لئے 7لاکھ فوج لگا دی،بھارت کے مسلم،دلت،کرسچن کو ہندوتوا اپنانے پر مجبور کررہی ہے۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ بابری مسجد پر بھارتی عدالت کا فیصلہ بھی عجیب ہے،ہمیں کشمیریوں کو غیر روایتی طریقے سے

مدد کرنی چاہئے۔سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہاکہ کشمیری جان دیتے ہوئے بھی پاکستان اور کلمہ حق کہتے ہیں۔سینیٹر جاوید عباسی نے کہاکہ سینیٹر رحمان ملک کے خدمات کا تعریف کرتا ہوں، رحمان ملک نے مودی کو اپنے پہلی کتاب میں بینقاب کیا تھا۔سینیٹر جاوید عباسی نے کہاکہ رحمان ملک نے بھارتی الیکشن سے پہلے مودی کے کشمیر مخالف پالیسی کا بتایا تھا۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کو بڑی بہادری سے سینیٹر رحمان ملک نے کشمیر کا مسئلہ اٹھایا، مودی خونخوار بن چکا ہے جو مظلوم کشمیریوں کے خون کا پیاسا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…