آٹے کے بحران نے پاکستانیوں کو نڈھال کردیا ،صدر مملکت عارف علوی عوام کو درپیش بڑے مسئلے سے لا علم نکلے

20  جنوری‬‮  2020

کراچی(این این آئی) صدر مملکت عارف علوی نے کہاہے کہ آٹا کا بحران ہے مجھے علم نہیں لیکن پتا ہونا چاہیے،مہنگائی کم کرنے کے دعوے ملکی خزانے کی صورتحال معلوم ہونے سے پہلے کے ہیں۔پیر کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اپنی اہلیہ ثمینہ علوی کے ساتھ کراچی میں اچانک قومی ادارہ برائے صحت اطفال اور قومی ادارہ برائے امراض قلب کا دورہ کیا۔

صدر مملکت پہلے این آئی سی ایچ پہنچے جہاں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا نے ان کا استقبال کیا اور ہسپتال کے مختلف واڈز کا دورہ کرایا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہاکہ آنے کا اچانک مقصد ہسپتال کی حالت دیکھنا تھی ،ڈاکٹر جمال رضا نے بریفنگ دی ،ایک ایک بستر پر چار سے پانچ بچے موجود ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ سندھ سمیت پورے ملک میں ایسے ادارے بننے چاہئیں ،انکیوبیٹر والے واقعہ پر بھی تفصیلات لیں گئیں۔ انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ کے احکامات پر یہ ہسپتال وفاق کے پاس جارہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ منتقلی کے دوران مریضوں کو نقصان نہ ہو اس پر کاربند ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہسپتال کو مزید پانچ سو بستروں کی ضرورت ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نجی شعبے میں کار خیر نے بڑا حصہ اپنا ادا کیا ہے ،ابھی کارڈیو بھی جاؤنگا۔ انہوںنے کہاکہ نجی شعبے میں کار خیر نے بڑا حصہ اپنا ادا کیا ہے ،ابھی کارڈیو بھی جاؤنگا ۔ انہوںنے کہاکہ ہپتال میں ادویات مریضوں کو باہر سے لینی پڑرہی ہیں ،70 کے قریب انکیوبیٹر ہسپتال میں موجود ہیں۔ انہوںنے کہاکہ آٹا کا بحران ہے مجھے علم نہیں لیکن پتا ہونا چاہیے

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…