نئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر کون سے عہدوں پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکے ہیں؟ جان کر دشمن دنگ رہ جائے گا

16  جنوری‬‮  2020

راولپنڈی (این این آئی) میجر جنرل آصف غفور کی بطور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر فرائض کی مدت پوری ہونے کے بعد میجر جنرل بابر افتخار کو پاک فوج کا نیا ترجمان مقرر کر دیا گیا۔آئی ایس پی آر کے نئے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ سے گریجویشن کیا۔بعد ازاں انہوں نے اسلام آباد کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) سے گریجویشن کیا۔میجر جنرل بابر افتخار نے رائل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج اردن سے بھی گریجویشن کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا عہدہ سنبھالنے سے قبل میجر جنرل بابر افتخار مختلف عہدوں پر

اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منواچکے ہیں۔میجر جنرل بابر افتخار نے شمالی وزیرستان کی ایک انفنٹری ڈویڑن میں بطور بریگیڈ اسٹاف خدمات انجام دیں۔وہ کمانڈ، اسٹاف اور انسٹرکشن کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر بننے سے قبل میجر جنرل بابر افتخار آرمرڈ ڈویژن کی کمانڈ کررہے تھے۔میجر جنرل بابر افتخار نے آرمر بریگیڈ میں بطور بریگیڈ میجر خدمات انجام دیں۔انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ضرب عضب میں آرمر بریگیڈ، انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کی۔میجر جنرل بابر افتخار کور ہیڈکوارٹر میں چیف آف اسٹاف بھی رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…