جمعرات‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2026 

خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قراردیا جائے، پرویز مشرف نےسپریم کورٹ سے استدعا کردی ،غداری کیس مقدمہ کی کہاں سے منظوری نہیں لی گئی؟ اپیل میں مضبوط موقف پیش

datetime 16  جنوری‬‮  2020 |

اسلام آباد (این این آئی) پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کردی ۔وکیل سلمان صفدر نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی۔ اپیل میں کہاگیاکہ خصوصی عدالت نے غداری کیس کا ٹرائل مکمل کرنے میں آئین کی 6 مرتبہ خلاف ورزی کی، انصاف کا قتل نہ ہو اسی لیے مقررہ قانونی مدت میں اپیل دائر کی، درخواست میں کہا گیا کہ خصوصی عدالت کے 17 دسمبر کے فیصلے سے غیرمطمئن ہوں، فیئر ٹرائل کا حق نہیں دیا گیا۔اپیل کے مطابق

خصوصی عدالت کی تشکیل بھی غیرآئینی تھی، غداری کیس مقدمہ کی کابینہ سے منظوری بھی نہیں لی گئی۔ اپیل میں کہاگیاکہ خصوصی عدالت نے بیان ریکارڈ کرانے کا موقع نہیں دیا، کیا استغاثہ سنگین غداری کی درست انداز میں وضاحت کر پایا۔ کیا استغاثہ کا صرف سہولت کاروں اور دیگر کے خلاف کاروائی نہ کرنا میرے ساتھ امتیازی سلوک نہیں،کیا استغاثہ صرف میرے خلاف کاروائی کر کے مس کنڈیکٹ کا مرتکب نہیں ہوا۔  اپیل میں وفاق اور خصوصی عدالت کو فریق بنایا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…