نوازشریف نے اپنے سیاسی جانشین کا انتخاب کرلیا،ٹریننگ کا بھی آغاز

13  جنوری‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف نے سیاسی جانشین بنانے کے لیے اپنے نواسے جنید صفدر کو چن لیا ہے ۔سیاسی ٹریننگ کا آغاز کردیا گیا ہے ۔انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کے قائد میاں نواز شریف جب لندن پہنچے توانکا سیاست سے متعلق تمام تر یقین اٹھ چکے تھے ۔

نواز شریف سمجھتے ہیں کہ انکی غیر موجودگی میں انکی بیٹی مریم نواز کو فیملی ہی نہیں چلنے دیگی اور حمزہ شہباز اور مریم نواز میں اختلافات مزید پیدا ہو جائیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بات اٹل ہے کہ میاں نواز،شہباز،کا سیاست میں کوئی کردار باقی نہ رہے گا اور مریم نواز کو پارٹی کے سینئر رہنما کسی صورت قبول نہیں کریں گے اور حمزہ بھی مریم کے راستہ میں رکاوٹ بنیں گے اس صورتحال کے پیش نظر میاں نواز شریف نے اپنے نواسے جنید صفدر پر ہی نظریں جمالی ہیں اور انہیں سیاست کے لیے باقاعد ہ ٹریننگ دی جا رہی ہے ،جنید صفدر کی پارٹی میں معقول جگہ بنانے کے لیے باقاعدہ لابنگ بھی شروع کی گئی ہے اور یہ ٹاسک مسلم لیگ کی خواتین اور چند بااعتماد دوستو ں کو دیا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز کی جانب سے پارٹی عہدہ خالی کرنے کے پیچھے بھی یہ راز کارفرما ہے اور توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ مریم نواز والا پارٹی عہدہ انکے بیٹے جنید صفدر کو سونپ دیا جائے اس حوالہ سے مشاورت کا عمل جاری ہے ۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…