انڈیا میں جعلی طور پر نام بدل کرمتنازعہ شہریت بل کی حمایت ،ترجمان پاک فوج کا بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب کرتے ہوئے دبنگ اعلان

15  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بھارت میں بہت سے ٹویٹر ہینڈلز کی جانب سے ’’کیب بل‘‘ کی حمایت کے لئے راتوں رات اپنا مذہب تبدیل کرنے والوں کے حوالے سے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوتوا کے خلاف زبردست طوفان کو کچھ نہیں روک سکے گا اور ہندوستان میں اس طرح کی چالیں چلنا چھوڑدے۔

واضح رہے کہ بھارت میں شہریت کے حوالے سے قانون سازی کی جارہی ہے اور اس حوالے سے بل کی ترمیم کیے جانے کے خلاف مسلمانوں کے احتجا ج کے خلاف بھارت نے ٹویٹر پر ’’آئی ایم مسلم‘‘ کے نام سے ایک ٹرینڈ چلایا ہے جس میں لوگ خود کو مسلمان ظاہر کر کے بل کی مخالفت کرنے والوں کی مذمت کر رہے ہیں۔بھارت بھر میں ٹویٹر صارفین’’میں بھی مسلمان ہوں‘‘ کے ٹویٹس کر کے شہریت کے بل میں ترمیم کے حق میں آواز اٹھا رہے ہیں۔یہ معاملہ تب شروع ہوا جب ایک بھارتی خاتون نے ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا ’’آئی ایم ہندو ‘‘ (میں ہندو ہوں) اس کے بعد کچھ اور بھی لوگوں نے ’’میں ہندو ہوں‘‘ کے ٹویٹس کیے لیکن گزشتہ روز ایک ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹوئٹ کیا گیا جس میں لکھا تھا’’میں مسلمان ہوں میں #CABBill کی حمایت کرتا ہوں۔ میں اپنے مسلمان بھائیوں کی طرف سے ملک بھر میں شروع کیے گئے احتجاج کی سختی سے مذمت کرتا ہوں۔انہیں یا تو بل کی سمجھ میں نہیں آیا اور ان کے ساتھ ہیرا پھیری کرلی گئی ہے یا وہ جان بوجھ کر حکومت کو ایک سیاسی اقدام قرار دے رہے ہیں۔ لیکن مجھے اس پر بہت فخر ہے۔ ’’ لیکن اب اس حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارت کچھ بھی کر لے وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوتوا کے خلاف زبردست طوفان کو کچھ نہیں روک سکے گا اور ہندوستان میں اس طرح کی چالیں چلنا چھوڑدے۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…