پاکستان کی کوششیں رنگ لے آئیں! سوئس حکومت نے بینکوں میں موجودرقم سے متعلق زبردست اعلان کردیا

12  دسمبر‬‮  2019

اسلام آباد( آن لائن )سوئس حکومت نے پاکستان کوبینکس میں موجودرقم کی معلومات دینے کی منظوری دے دی ہے ، معلومات فراہم کرنیکی منظوری سوئس پارلیمنٹ نے دی، سوئس بینکوں میں31لاکھ غیرملکیوں کے اکائونٹس ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک چھپائی گئی دولت واپس لانے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ، سوئس حکومت کی پاکستان کوبینکس میں موجودرقم کی معلومات دینے کی منظوری دے دی ہے ، سوئس اخبار کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ پاکستانیوں کے اکائونٹس سمیت 18 ممالک کو معلومات فراہم کرے گا .سوئس جریدے کے مطابق معلومات فراہم کرنیکی منظوری سوئس پار لیمنٹ نے دی ، معلومات غیر ملکی باشندوں کے متعلقہ ملکوں کوفراہم کی جائیں گی، ممالک میں پاکستان ،البانیہ، آذربائیجان، برونائی، مالدیپ، اومان ودیگرشامل ہیں ، سوئس بینکوں میں31 لاکھ غیر ملکیوں کے اکانٹس ہیں . یاد رہے رواں سال مارچ میں حکومت کا ریکوری یونٹ بیرون ملک سے پانچ سو تیس ملین روپے کی رقم ریکور کرنے میں کامیاب ہوگیا، ریکور کی جانے والی تمام رقم قومی خزانے میں جمع کرادی گئی ہے .یاد رہے وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نے کہا تھا کہ سوئس حکومت کے ساتھ پاکستان سے لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لیے دو طرفہ معاہدہ ہونے جا رہا ہے .دوسری جانب لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری کی ضمانت اچھی بات ہے جب کہ پلی بارگین سے پاکستان میں بہت سے پیسے آنے والے ہیں.

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی ضمانت اچھی بات ہے، پلی بارگین سے پاکستان میں بہت سے پیسے آنے والے ہیں، اپوزیشن نے 2013 اور 2018 کے الیکشن نہیں مانے جب کہ جو الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں انہیں شرم آنی چاہیے.شیخ رشید نے کہا کہ پی آئی سی پر کل کیا جانے والا حملہ افسوسناک ہے، ہمیں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس ہے جب کہ وکلاحملے کے بعد ڈپریشن کا شکار ہوں، میڈیا میں غیرذمہ دارانہ زبان استعمال کی جا رہی ہے تاہم ٹینشن کم ہونی چاہیے. وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اب ہمیں عملی کام کرنا ہے، ہندوستان میں مسلمان دسویں درجے کے بھی شہری نہیں تاہم بھارت میں مسلمان باہر نکلے تو پاکستان خاموش نہیں رہے گا۔

موضوعات:



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…