نوازشریف کی بیرون ملک روانگی،تجویز کس نے دی؟عمل کون کرے گا؟کوئی ادارہ ذمہ داری لینے کے لیے تیار نہیں،حکومت میں یہ تقسیم کیوں ہے؟فضل الرحمن کے دھرنے کو 11دن ہو چکے ہیں‘ قوم اب تک پلان بی کا انتظار کر رہی ہے،آخر کیوں؟ جاوید چودھری کا تجزیہ‎

11  ‬‮نومبر‬‮  2019

آپ کو اگر ہاکی میں دلچسپی ہے تو آپ نے سمیع اللہ اور کلیم اللہ کا نام ضرور سنا ہو گا‘ یہ دو بھائی تھے‘ یہ80کی دہائی میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کا حصہ تھے‘ یہ دونوں ایک دوسرے کو پاس دے کر ہاکی کھیلتے تھے چناں چہ اس دور میں کمنٹیٹر اس قسم کی کمنٹری کرتے تھے‘

بال سمیع اللہ سے کلیم اللہ‘ کلیم اللہ سے سمیع اللہ اور پھر کلیم اللہ اور یہ گول‘ آپ اگر اس مثال کو ذہن میں رکھ کر اپنے معاشرے کا جائزہ لیں تو آپ کو ہر جگہ پر سمیع اللہ، کلیم اللہ ہوتا نظر آئے گا‘ مثلاً میاں نواز شریف علیل ہیں‘ یہ فیصلہ کس نے کیا یہ فیصلہ حکومت کے اپنے میڈیکل بورڈ نے کیا‘ میڈیکل بورڈ نے انہیں ملک سے باہر بھجوانے کی تجویز بھی دی مگر جب ای سی ایل سے نام نکالنے کا وقت آیا تو وزارت داخلہ نے فائل پنجاب گورنمنٹ‘ پنجاب گورنمنٹ نے میڈیکل بورڈ‘ میڈیکل بورڈ نے فائل دوبارہ پنجاب حکومت‘ وہاں سے پھر وزارت داخلہ‘ وزارت داخلہ سے نیب‘ نیب سے پھر وزارت داخلہ‘ وزارت داخلہ سے کابینہ اور فائل اب کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے پاس پہنچ گئی‘ فیصلہ صبح کابینہ کی سب کمیٹی کرے گی‘ یہ کیا ہے؟ یہ سمیع اللہ، کلیم اللہ ہے‘ آپ نے اگر باہر جانے کی اجازت دینی ہے تو دے دیں‘ نہیں دینی تو نہ دیں‘ کنفیوژن کیوں پھیلا رہے ہیں‘ شاید حکومت کا کوئی ادارہ ذمہ داری لینے کے لیے تیار نہیں ہے، دوسری طرف اس ایشو پر حکومت بھی تقسیم ہے، حکومت میں یہ تقسیم کیوں ہے، دوسری طرف مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کو 11دن ہو چکے ہیں‘ قوم اب تک پلان بی کا انتظار کر رہی ہے‘ وہ کہاں ہے؟

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…