ہفتہ‬‮ ، 29 اگست‬‮ 2026 

’’ تحریک انصاف کا 126 دن کا دھرناکچھ بھی نہیں ‘‘ ہمارا سرپرائز کیسا ہو گا ؟ دو سے تین میں کیا ہونیوالا ہے؟ حکومت کو انتباہ جاری

datetime 8  ‬‮نومبر‬‮  2019 |

عبدالحکیم (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام پاکستان (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم دو تین روز میں عوام کو سرپرائز دیں گے جو ملک و قوم کے مفاد میں ہوگا ہمارا سرپرائز اور تحریک انصاف کا 126 دن کا دھرنا مختلف ہے ہمارے آزادی مارچ میں اذان نماز قرآن پاک کی تلاوت نعت خوانی قرآن وسنت کی محفل کا نام ہے اور تحریک انصاف کے دھرنے میں ہر بات پر

جھوٹ بار بار یوٹرن روزانہ اپنے مخالفین کو گالیاں غلیظ گفتگو نوجوان بچوں بچیوں کے ڈانس جھومر اور گانے رات کو فحاشی کے بازار گرم سول نافرمانی کا بول بالا اپنے ورکرز کو اداروں کے خلاف اکسانا پارلیمنٹ پی ٹی وی کو گالیاں اور حملے بجلی گیس کے بلوں کو سٹیج پر کھڑے ہو کر آگ لگانا عوام کو بل ادا کرنے سے منع کرنا انتظامیہ کو دھمکیاں اور ان پر تشدد جیسے واقعات انکی پہچان ہے اب عوام انکی اصلیت کو جان چکے ہیں اور وہ اب اس نالائق حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تبدیلی لانے کے دعویدار عمران نیازی اسمبلی کے اجلاس میں کتنی بار آئے جس اسمبلی کا کپتان غیر حاضر ہو اسکی ٹیم کی کارکردگی کیسے بہتر ہو گی جب عمران کرکٹ کھیلتا تھا تو کھلاڑی تھا اب سیاست میں اناڑی ثابت ہو رہا ہے اناڑی اور کھلاڑی ملک نہیں چلا سکتے انہوں نے کہا کہ جب قوم پر نااہل اور ناجائز حکمران مسلط کر دئیے جائیں تو وہ ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے پاکستانی قوم کا ہیرو نواز شریف جس کو بغیر کچھ ثابت ہوے جیل میں قید رکھا گیا اور سابق وزیر اعظم کی بیٹی کو اپوزیشن کے کردار سے دور رکھنے کیلئے گرفتار کیا گیا سابق صدر آصف علی زرداری کواسلئیے جیل بھیجا گیا کہ حکومت سینٹ الیکشن نہ ہار جائے یہ کیسا ملک ہے کہ جس میں سیاسی قیدیوں کو بروقت علاج کی سہولیات فراہم نہیں کیں جاتیں کیا اسمبلی سے غیر حاضر ہونا تبدیلی ہے کیا ملک ایسے ترقی کرتے ہیں 14 ماہ میں حکمران

جماعت نے عوام کی بھلائی خوشحالی اور آے روز بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے کیلئے کونسا بل پاس کیا کیا یہی تبدیلی ہے کہ جو حکومت کے خلاف بات کرے اس پر کرپشن کا الزام لگا کر جیل میں ڈال دو انہوں نے کہا کہ ہمیں آزادی مارچ کرنے کی اجازت حکومت نے نہیں بلکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے دی ہے ہمارے اوپر حکومت کا کوئی احسان نہیں ہے حکومت نے تو اسلام آباد کو کنٹینر کا شہر بنا دیا ہے۔

اپوزیشن جماعتیں گزشتہ تین سالوں سے الیکشن ریفارمز پر بات کررہی ہیں پاکستان کی تمام پارٹیاں اس میں شامل ہیں الیکشن ریفارمز کیلئے اب تک جو کچھ ہوا کیا اس پر عمل کیا گیا جب عمران اپوزیشن میں تھے تو 2014 ء کے دھرنے بارے علم تھا اب کیوں نہیں اگر حکومت کو ہمارا ایجنڈا معلوم نہیں تو پھر خوف کس بات کا ہے پھر دن میں تین بار رہبر کمیٹی کے پاس کیا کرنے آتے ہو ہم تو سسٹم کو

ٹھیک کرنے الیکشن کمیشن کو شفاف بنانے اور دھاندلی سے نجات حاصل کرنے کیلئے میدان میں آئیں ہیں دھاندلی کی صورت میں 22 کروڑ عوام پر مسلط کی گئی جعلی نااہل ناجائز حکومت سے عوام کو نجات دلانے کیلئے آزادی مارچ کررہے ہیں تبدیلی کے نعرے پر وجود میں آنے والی حکومت نے بجائے بہتری لانے کے ہر ادارہ تباہ کر دیا ملک میں قائم امن و امان پھر سے دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے لاقانونیت ڈکیتی چوری

راہزنی اور خودکشی جیسے واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے عوام پہلے سے زیادہ بدحالی کا شکار ہیں عوام کو پچاس لاکھ گھر اور چھت مہیا کرنے کے دعویداروں نے غریبوں سے انکی جھونپڑی بھی چھین لی ہے نوکریاں دینے کے بجائے ملک کے نوجوانوں کو مزید بیروزگار کردیا ہے اور عوام کے منہ سے آخری نوالہ چھین لیا ہے اب حالت یہ ہے کہ عام آدمی بازار سے کچھ بھی نہیں خرید سکتا یہ کیسی تبدیلی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…