اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عبدالرشید غازی قتل کیس میں پیش رفت،پرویز مشرف کی عبدالرشید غازی قتل کا مقدمہ خارج کرنے کی درخواست مستردکر دی گئی ،تفصیلات کے مطابق پرویز مشرف کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر مقدمہ درج کیا گیا تھاجس پر پرویز مشرف نے مقدمہ اخراج کی درخواست دائر کر رکھی تھی ،سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے استفسارکیا کہ پرویز مشرف کیخلاف
ایف آئی آر2013میں درج ہوئی ابھی کیس کس سٹیج پر ہے؟ سرکاری وکیل نے کہا کہ کیس کا چالان 2014میں عدالت میں جمع ہوا ،چیف جسٹس نے پوچھا پرویز مشرف عدالتی مفرور تو نہیں،جس پر سرکاری وکیل نے کہا کچھ معلوم نہیں ٹرائل ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوا؟مختصر سماعت کے بعدغازی عبدالرشید کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کیخلاف قتل کا مقدمہ خارج کرنے کی اپیل مسترد کر دی گئیْ