بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

وزارت توانائی، پٹرولیم ڈویژن کی گیس پائپ لائن کے بین الاقوامی منصوبوں سے متعلق خبر وں پر وضاحت ،حقیقت کھل کر سامنے آگئی

datetime 15  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن )وزارتِ توانائی، پٹرولیم ڈویژن نے گیس پائپ لائن کے بین الاقوامی منصوبوں اور ان میں ہونے والی پیشرفت سے متعلق شائع ہونے والی خبر وں کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ وزاتِ توانائی و پیٹرولیم ڈویژن ملکی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بین الاقوامی گیس پائپ لائن منصوبوں پر قومی ذمہ داری پر عمل پیرا ہے۔

ترکمانستان ، افغانستان ، پاکستان ، بھارت گیس پائپ لائن منصوبہ اور نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن پروجیکٹ وزارت توانائی (پیٹرولیم ڈویڑن) کی اس طرح کی کاوشوں کی واضح مثال ہیں۔جاری بیان کے مطابق  ٹاپی پروجیکٹ میں رواں سال کے دوران کافی پیش رفت ہوئی ہے۔پائپ لائن تعمیراتی کام شروع کرنے کے لئے میزبان حکومت ترکمنستان نے ہیڈآف ٹرم ،TAPI پروجیکٹ کمپنی کے ساتھ دستخط کیے ہیں۔ اسی کے پیشِ نظر پروجیکٹ کے پاکستان سیگمنٹ کے لئے گراؤنڈ بریکنگ تقریب رواں سال متوقع ہے۔یپروجیکٹ کمپنی (ٹی اے پی آئی پائپ لائن کمپنی لمیٹڈ (ٹی پی سی ایل)) نے دبئی میں اپنا پراجیکٹ آفس قائم کیا ہے اوراسلام آباد میں برانچ آفس بھی کھولا ہے۔ منصوبے کی سرگرمیوں کو فنڈ دینے کے لئے ، حکومتِ پاکستان اس منصوبے میں باقاعدگی سے اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔  اس پروجیکٹ میں اکثریتی حصص یافتگان اور کنسورشیم لیڈر ہونے کے ناطے ٹی پی سی ایل کے انتظامی امور ترکمنستان دیکھ رہا ہے۔ یہ دعوی پریس کے ایک حصے میں شائع ہوا کہ پروجیکٹ کمپنی کوکسی غیر ملکی کمپنی کے ذریعے پاکستان کی نمائندگی کی جارہی ہے یا مالی غبن کا ارتکاب کیا جارہا ہے-یہ قطعی غلط ، بے بنیاد خبر ہے۔ ترکمانستان پروجیکٹ کو پیشہ ورانہ طور پر چاروں ممالک کے مابین معاہدوں کی شرائط کے عین مطابق نگرانی کر رہا ہے۔

مزید یہ کہ ، ہندوستان ، افغانستان یا پاکستان سے کوئی بھی کمپنی میں اپنی متعلقہ کمپنیوں / ممالک کی نمائندگی نہیں کررہا ہے سوائے اس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ، جہاں تینوں ممالک کی یکساں نمائندگی ہے۔ لہذا پاکستان منیجنگ ڈائریکٹر انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کے ذریعے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں نمائندگی کرتا ہے۔ پٹرولیم ڈویژن ٹاپی منصوبے کی منظم نگرانی انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کے ذریعے کر رہی ہے۔ اس دعویٰ میں قطعی سچائی نہیں ہے کہ ایم ڈی انٹر اسٹیٹ گیس سسٹم کے ملک سے فرار ہورہا ہے اور نہ ہی اس نے کبھی مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بغیر سفر کیا ہے۔

وزارت کے اعلٰی عہدیداروں نے بھی منصوبے سے متعلق سرگرمیوں کی نگرانی پر مامور ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن کمپنی میں کسی بھی قسم کا مالی غبن ، بدعنوانی یا وزارت کے کسی بھی اعلی عہدیدار کے بیرون ملک سفر پابندی سے انکار کرتی ہے۔ اس طرح کی بے بنیاد اور منفی خبروں کی رپورٹنگ کو اگر جاری رکھا گیا تو اس سے ملک کی ساکھ کو بری طرح نقصان پہنچے گا – اسطرح کی بے بنیاد خبروں سے توانائی کے اسٹریٹجک بین الاقوامی منصوبوں کو شدید نقصان پہنچے گا اورلہذا حقائق مسخ کر کے پیش کرنے سے گریز کیا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…